Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَاَخَذَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوا الصَّيۡحَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دِيَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَۙ‏ ﴿67﴾
اور ظالموں کو بڑے زور کی چنگھاڑ نے آدبوچا پھر تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے ۔
و اخذ الذين ظلموا الصيحة فاصبحوا في ديارهم جثمين
And the shriek seized those who had wronged, and they became within their homes [corpses] fallen prone
Aur zlimon ko baray zor ki chinghar ney aa dabocha phir to woh apney gharon mein ondhay paray huye reh gaye.
اور جن لوگوں نے ظلم کا راستہ اپنایا تھا ، ان کو ایک چنگھاڑ نے آپکڑا ، ( ٣٨ ) جس کے نتیجے میں وہ اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے پڑے رہ گئے ۔
اور ظالموں کو چنگھاڑ نے آ لیا ( ف۱٤۵ ) تو صبح اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے ،
رہے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا تو ایک سخت دھماکے نے ان کو دھر لیا اور وہ اپنی بستیوں میں اس طرح بے حِسّ و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے ،
اور ظالم لوگوں کو ہولناک آواز نے آپکڑا ، سو انہوں نے صبح اس طرح کی کہ اپنے گھروں میں ( مُردہ حالت میں ) اوندھے پڑے رہ گئے