Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
مُّسَوَّمَةً عِنۡدَ رَبِّكَ‌ؕ وَ مَا هِىَ مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ بِبَعِيۡدٍ‏ ﴿83﴾
تیرے رب کی طرف سے نشان دار تھے اور وہ ان ظالموں سے کچھ بھی دور نہ تھے ۔
مسومة عند ربك و ما هي من الظلمين ببعيد
Marked from your Lord. And Allah 's punishment is not from the wrongdoers [very] far.
Teray rab ki taraf say nishan daar thay aur woh inn zalimon say kuch door na thay.
جن پر تمہارے رب کی طرف سے نشان لگے ہوئے تھے ۔ اور یہ بستی ( مکہ کے ان ) ظالموں سے کچھ دور نہیں ہے ۔ ( ٤٩ )
جو نشان کیے ہوئے تیرے رب کے پاس ہیں ( ف۱۷۱ ) اور وہ پتھر کچھ ظالموں سے دور نہیں ( ف۱۷۲ )
جن میں سے ہر پتھر تیرے رب کے ہاں نشان زدہ تھا ۔ 92 اور ظالموں سے یہ سزا کچھ دور نہیں ہے 93 ۔ ؏ ۷
جو آپ کے رب کی طرف سے نشان کئے ہوئے تھے ، اور یہ ( سنگ ریزوں کا عذاب ) ظالموں سے ( اب بھی ) کچھ دور نہیں ہے
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :92 آج تک وہ مقام جزیرہ نمائے سینا کے مغربی ساحل پر موجود ہے جہان فرعون کی لاش سمندر میں تیرتی ہوئی پائی گئی تھی ۔ اس کو موجودہ زمانے میں جبل فرعون کہتے ہیں اور اسی کے قریب ایک گرم چشمہ ہے جس کو مقامی آبادی نے حمام فرعون کے نام سے موسوم کر رکھا ہے ۔ اس کی جائے وقوع ابوزَنیمہ سے چند میل اوپر شمال کی جانب ہے ، اور علاقے کے باشندے اسی جگہ کی نشاندہی کرتے ہیں کہ فرعون کی لاش یہاں پڑی ہوئی ملی تھی ۔ اگر یہ ڈوبنے والا وہی فرعون منفتہ ہے جس کو زمانۂ حال کی تحقیق نے فرعونِ موسیٰ قرار دیا ہے تو اس کی لاش آج تک قاہرہ کے عجائب خانے میں موجود ہے ۔ سن ۱۹۰۷ ء میں سرگرافٹن الیٹ سمتھ نے اس کی مَمی پر سے جب پٹیاں کھولی تھیں تو اس کی لاش پر نمک کی ایک تہ جمی ہوئی پائی گئی تھی جو کھاری پانی میں اس کی غرقابی کی ایک کھلی علامت تھی ۔ سورة هُوْد حاشیہ نمبر :93 یعنی ہم تو سبق آموز اور عبرت انگیز نشانات دکھائے ہی جائیں گے اگرچہ اکثر انسانوں کا حال یہ ہے کہ کسی بڑی سے بڑی عبرتناک نشانی کو دیکھ کر بھی ان کی آنکھیں نہیں کھلتیں ۔