Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
بَقِيَّتُ اللّٰهِ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ  ۚ وَمَاۤ اَنَا عَلَيۡكُمۡ بِحَفِيۡظٍ‏ ﴿86﴾
اللہ تعالٰی کا حلال کیا ہوا جو بچ رہے تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ، میں تم پر کچھ نگہبان ( اور دراوغہ ) نہیں ہوں ۔
بقيت الله خير لكم ان كنتم مؤمنين و ما انا عليكم بحفيظ
What remains [lawful] from Allah is best for you, if you would be believers. But I am not a guardian over you."
Allah Taalaa ka halal kiya hua jo bach rahey tumharya liye boht hi behtar hai agar tum eman walay ho mein tum per kuch nigehban ( aur darogha ) nahi hun.
اگر تم میری بات مانو تو ( لوگوں کا حق ان کو دینے کے بعد ) جو کچھ اللہ کا دیا بچ رہے ، وہ تمہارے حق میں کہیں بہتر ہے ، اور ( اگر نہ مانو تو ) میں تم پر پہرہ دار مقرر نہیں ہوا ہوں ۔
اللہ کا دیا جو بچ رہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تمہیں یقین ہو ( ف۱۷۸ ) اور میں کچھ تم پر نگہبان نہیں ( ف۱۷۹ )
اللہ کی دی ہوئی بچت تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مومن ہو ۔ اور بہر حال میں تمہارے اوپر کوئی نگرانِ کار نہیں ہوں ۔ 95
جو اﷲ کے دیئے میں بچ رہے ( وہی ) تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ، اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :95 مطلب یہ ہے کہ بعد میں انہوں نے اپنے دین میں جو تفرقے برپا کیے اور نئے نئے مذہب نکالے اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ ان کو حقیقت کا علم نہیں دیا گیا تھا اور ناواقفیت کی بنا پر انہوں نے مجبورًا ایسا کیا ، بلکہ فی الحقیقت یہ سب کچھ ان کے اپنے نفس کی شرارتوں کا نتیجہ تھا ۔ خدا کی طرف سے تو انہیں واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ دین حق یہ ہے ، یہ اس کے اصول ہیں ، یہ اس کے تقاضے اور مطالبے ہیں ، یہ کفر و اسلام کے امتیازی حدود ہیں ، طاعت اس کو کہتے ہیں ، معصیّت اس کا نام ہے ، ان چیزوں کی باز پرس خدا کے ہاں ہونی ہے ، اور یہ وہ قواعد ہیں جن پر دنیا میں تمہاری زندگی قائم ہونی چاہیے ۔ مگر ان صاف صاف ہدایتوں کے باوجود انہوں نے ایک دین کے بیسیوں دین بنا ڈالے اور خدا کی دی ہوئی بنیادوں کو چھوڑ کر کچھ دوسری ہی بنیادوں پر اپنے مذہبی فرقوں کی عمارتیں کھڑی کرلیں ۔