Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَيٰقَوۡمِ لَا يَجۡرِمَنَّكُمۡ شِقَاقِىۡۤ اَنۡ يُّصِيۡبَكُمۡ مِّثۡلُ مَاۤ اَصَابَ قَوۡمَ نُوۡحٍ اَوۡ قَوۡمَ هُوۡدٍ اَوۡ قَوۡمَ صٰلِحٍ‌ؕ وَمَا قَوۡمُ لُوۡطٍ مِّنۡكُمۡ بِبَعِيۡدٍ‏ ﴿89﴾
اور اے میری قوم ( کے لوگو! ) کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کو میری مخالفت ان عذابوں کا مستحق بنا دے جو قوم نوح اور قوم ہود اور قوم صالح کو پہنچے ہیں ۔ اور قوم لوط تو تم سے کچھ دور نہیں
و يقوم لا يجرمنكم شقاقي ان يصيبكم مثل ما اصاب قوم نوح او قوم هود او قوم صلح و ما قوم لوط منكم ببعيد
And O my people, let not [your] dissension from me cause you to be struck by that similar to what struck the people of Noah or the people of Hud or the people of Salih. And the people of Lot are not from you far away.
Aur aey meri qom ( kay logo! ) kahin aisa na ho kay tum ko meri mukhalifat unn azabon ka mustahiq bana dey jo qom-e-nooh aur qom-e-hood aur qom-e-saleh ko phonchay hain. Aur qom-e-loot to tum say kuch door nahi.
اور اے میری قوم ! میرے ساتھ ضد کا جو معاملہ تم کر رہے ہو ، وہ کہیں تمہیں اس انجام تک نہ پہنچا دے کہ تم پر بھی ویسی ہی مصیبت نازل ہو جیسی نوح کی قوم پر یا ہود کی قوم پر یا صالح کی قوم پرنازل ہوچکی ہے ۔ اور لوط کی قوم تو تم سے کچھ دور بھی نہیں ہے ۔
اور اے میری قوم تمہیں میری ضد یہ نہ کموادے کہ تم پر پڑے جو پڑا تھا نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر ، اور لوط کی قوم تو کچھ تم سے دور نہیں ( ف۱۸۵ )
اور اے برادرانِ قوم ، میرے خلاف تمہاری ہٹ دھرمی کہیں یہ نوبت نہ پہنچا دے کہ آخرِکار تم پر بھی وہی عذاب آکر رہے جو نوح یا ہود یا صالح کی قوم پر آیا تھا ۔ اور لوط کی قوم تو تم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں ہے ۔ 100
اور اے میری قوم! مجھ سے دشمنی و مخالفت تمہیں یہاں تک نہ ابھار دے کہ ( جس کے باعث ) تم پر وہ ( عذاب ) آپہنچے جیسا ( عذاب ) قومِ نوح یا قومِ ہود یا قومِ صالح کو پہنچا تھا ، اور قومِ لوط ( کا زمانہ تو ) تم سے کچھ دور نہیں ( گزرا )
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :100 جب یہ قوم ایمان لے آئی تو اس کی مہلت عمر میں اضافہ کر دیا گیا ۔ بعد میں اس نے پھر خیال و عمل کی گمراہیاں اختیار کرنی شروع کر دیں ۔ ناحوم نبی ( سن ۷۲۰ - سن ٦۹۸ قبل مسیح ) نے اسے متنبہ کیا ، مگر کوئی اثر نہ ہوا ۔ پھر صَفنِیاہ نبی ( سن ٦٤۰ - ٦۰۹ قبل مسیح ) نے اس کو آخری تنبیہ کی ۔ وہ بھی کر گر نہ ہوئی ۔ آخر کار سن ٦۱۲ قبل مسیح کے لگ بھگ زمانے میں اللہ تعالیٰ نے میڈیا والوں کو اس پر مسلط کر دیا ۔ میڈیا کا بادشاہ بابِل والوں کی مدد سے اشور کے علاقے پر چڑھ آیا ۔ اشوری فوج شکست کھا کر نینویٰ میں محصور ہو گئی ۔ کچھ مدت تک اس نے سخت مقابلہ کیا ۔ پھر دجلے کی طغیانی نے فصیلِ شہر توڑ دی اور حملہ آور اندر گھس گئے ۔ پورا شہر جلا کر خاک سیاہ کر دیا گیا ۔ گردو پیش کےعلاقے کا بھی یہی حشر ہوا ۔ اشور کا بادشاہ خود اپنے محل میں آگ لگا کر جل مرا اور اس کے ساتھ ہی اشوری سلطنت اور تہذیب بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ۔ زمانہ ٔ حال میں آثارِ قدیمہ کی جو کھدائیاں اس علاقے میں ہوئی ہیں ان میں آتش زدگی کے نشانات کثرت سے پائے جاتے ہیں ۔
میری عداوت میں اپنی بربادی مت مول لو فرماتے ہیں کہ میری عداوت اور بعض میں آکر تم اپنے کفر اور اپنے گناہوں پر جم نہ جاؤ ورنہ تمہیں وہ عذاب پہنچے گا جو تم سے پہلے ایسے کاموں کا ارتکاب کرنے والوں کو پہنچا ہے ۔ خصوصاً قوم لوط جو تم سے قریب زمانے میں ہی گذری ہے اور قریب جگہ میں ہے تم اپنے گذرشتہ گناہوں کی معافی مانگو ۔ آئندہ کے لیے گناہوں سے توبہ کرو ۔ ایسا کرنے والوں پر میرا رب بہت ہی مہربان ہو جاتا ہے اور ان کو اپنا پیارا بنا لیتا ہے ابو لیلی کندی کہتے ہیں کہ میں اپنے مالک کا جانور تھامے کھڑا تھا ۔ لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کو گھیرے ہوئے تھے آپ نے اوپر سے سر بلند کیا اور یہی آیت تلاوت فرمائی ۔ اور فرمایا میری قوم کے لوگو مجھے قتل نہ کرو ۔ تم اسی طرح تھے ۔ پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسری میں ڈال کر دکھائیں ۔