Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى بِاٰيٰتِنَا وَسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۙ‏ ﴿96﴾
اور یقیناً ہم نے ہی موسیٰ کو اپنی آیات اور روشن دلیلوں کے ساتھ بھیجا تھا
و لقد ارسلنا موسى بايتنا و سلطن مبين
And We did certainly send Moses with Our signs and a clear authority
Aur yaqeenan hum ney musa ko apni aayaat aur roshan daleelon kay sath bheja tha.
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں اور روشن دلیل کے ساتھ پیغمبر بنا کر ۔
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو اپنی آیتوں ( ف۱۹۵ ) اور صریح غلبے کے ساتھ ،
اور موسیٰ کو ہم نے اپنی نشانیوں اور کھلی کھلی سَنَدِ ماموریّت کے ساتھ فرعون اور اس کے اعیانِ سلطنت کی طرف بھیجا ،
اور بیشک ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) اپنی نشانیوں اور روشن برہان کے ساتھ بھیجا
قبطی قوم کا سردار فرعون اور موسیٰ علیہ السلام فرعون اور اس کی جماعت کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اپنی آیتوں اور ظاہر باہر دلیلوں کے ساتھ بھیجا لیکن انہوں نے فرعون کی اطاعت نہ چھوڑی ۔ اسی کی گمراہ روش پر اس کے پیچھے لگے رہے ۔ جس طرح یہاں انہوں نے اس کی فرمان برداری ترک نہ کی اور اسے اپنا سردار مانتے رہے ۔ اسی طرح قیامت کے دن اسی کے پیچھے یہ ہوں گے اور وہ اپنی پیشوائی میں انہیں سب کو اپنے ساتھ ہی جہنم میں لے جائے گا اور خود دگنا عذاب برداشت کرے گا ۔ یہی حال بروں کی تابعداری کرنے والوں کا ہوتا ہے وہ کہیں گے بھی کہ اللہ انہیں لوگوں نے ہمیں بہکایا تو انہوں دوگنا عذاب دے ۔ مسند میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن جاہلیت کے شاعروں کا جنڈا امرؤ القیس کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ انہیں لے کر جہنم کی طرف جائے گا ۔ اس آگ کے عذاب پر یہ اور زیادتی ہے کہ یہاں اور وہاں دونوں جگہ یہ لوگ ابدی لعنت میں پڑے ۔ قیامت کے دن کی لعنت مل کر ان پر دو دو لعنتیں پڑ گئیں ۔ یہ اور لوگوں کو جہنم کی دعوت دینے والے امام تھے ۔ اس لیے ان پر دوہری لعنت پڑی ۔