Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
يَوۡمَ يَاۡتِ لَا تَكَلَّمُ نَفۡسٌ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ‌ۚ فَمِنۡهُمۡ شَقِىٌّ وَّسَعِيۡدٌ‏ ﴿105﴾
جس دن وہ آجائے گی مجال نہ ہوگی کہ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی بات بھی کر لے ، سو ان میں کوئی بدبخت ہوگا اور کوئی نیک بخت ۔
يوم يات لا تكلم نفس الا باذنه فمنهم شقي و سعيد
The Day it comes no soul will speak except by His permission. And among them will be the wretched and the prosperous.
Jiss din woh aajayegi majal na hogi kay Allah ki ijazat kay baghair koi baat bhi kerley so inn mein koi bad bakht hoga aur koi nek bakht.
جب وہ دن آجائے گا تو کوئی اللہ کی اجازت کے بغیر بات نہیں کرسکے گا ۔ پھر ان میں کوئی بدحال ہوگا ، اور کوئی خوشحال ۔
جب وہ دن آئے گا کوئی بےحکم خدا بات نہ کرے گا ( ف۲۱٤ ) تو ان میں کوئی بدبخت ہے اور کوئی خوش نصیب ( ف۲۱۵ )
جب وہ آئے گا تو کسی کو بات کرنے کی مجال نہ ہوگی ، اِلّا یہ کہ خدا کی اجازت سے کچھ عرض کرے ۔ 106 پھر کچھ لوگ اس روز بدبخت ہوں گے اور کچھ نیک بخت ۔
جب وہ دن آئے گا کوئی شخص ( بھی ) اس کی اجازت کے بغیر کلام نہیں کر سکے گا ، پھر ان میں بعض بدبخت ہوں گے اور بعض نیک بخت
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :106 جس مضمون سے تقریر کی ابتدا کی گئی تھی اسی پر اب تقریر کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ تقابل کے لیے پہلے رکوع کے مضمون پر پھر ایک نظر ڈال لی جائے ۔