Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَاِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمۡ رَبُّكَ اَعۡمَالَهُمۡ‌ ؕ اِنَّهٗ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏ ﴿111﴾
یقیناً ان میں سے ہر ایک جب ان کے روبروجائے گا تو آپ کا رب اسے اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا ۔ بیشک وہ جو کر رہے ہیں ان سے وہ باخبر ہے ۔
و ان كلا لما ليوفينهم ربك اعمالهم انه بما يعملون خبير
And indeed, each [of the believers and disbelievers] - your Lord will fully compensate them for their deeds. Indeed, He is Acquainted with what they do.
Yaqeenan inn mein say her aik jab unn kay roo baroo jayega to aap ka rab ussay uss kay aemaal ka poora poora badla dey ga. Be-shak woh jo ker rahey hain unn say woh ba khabar hai.
اور یقین رکھو کہ کہ سب لوگوں کا معاملہ یہی ہے کہ تمہارا پروردگار ان کے اعمال کا بدلہ پورا پورا دے گا ۔ یقینا وہ ان کے تمام اعمال سے پوری طرح باخبر ہے ۔
اور بیشک جتنے ہیں ( ف۲۲٦ ) ایک ایک کو تمہارا رب اس کا عمل پورا بھردے گا اسے ان کے کاموں کی خبر ہے ( ف۲۲۷ ) ،
اور یہ بھی واقعہ ہے کہ تیرا ربّ انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے کر رہے گا ، یقیناً وہ ان کی سب حرکتوں سے باخبر ہے ۔
بیشک آپ کا رب ان سب کو ان کے اَعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا ، وہ جو کچھ کر رہے ہیں یقینًا وہ اس سے خوب آگاہ ہے