Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَلَا تَرۡكَنُوۡۤا اِلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُۙ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ اَوۡلِيَآءَ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ‏ ﴿113﴾
دیکھو ظالموں کی طرف ہرگز نہیں جھکنا ورنہ تمہیں بھی ( دوزخ کی ) آگ لگ جائے گی اور اللہ کے سوا اور تمہارا مددگار نہ کھڑا ہو سکے گا اور نہ تم مدد دیئے جاؤ گے ۔
و لا تركنوا الى الذين ظلموا فتمسكم النار و ما لكم من دون الله من اولياء ثم لا تنصرون
And do not incline toward those who do wrong, lest you be touched by the Fire, and you would not have other than Allah any protectors; then you would not be helped.
Dekho zalimon ki taraf hergiz na jhukna werna tumhen bhi ( dozakh ki ) aag lagg jayegi aur Allah kay siwa aur tumhara madadgar na khara ho sakay ga aur na tum madad diye jaogay.
اور ( مسلمانو ) ان ظالم لوگوں کی طرف ذرا بھی نہ جھکنا ، کبھی دوزخ کی آگ تمہیں بھی آپکڑے اور تمہیں اللہ کو چھوڑ کر کسی قسم کے دوست میسر نہ آئیں ، پھر تمہاری کوئی مدد بھی نہ کرے ۔
اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی ( ف۲۳۰ ) اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی حما یتی نہیں ( ف۲۳۱ ) پھر مدد نہ پاؤ گے ،
جو کچھ تم کر رہے ہو اس پر تمھارا رب نگاہ رکھتا ہے ۔ ان ظالموں کی طرف ذرا نہ جھکنا ورنہ جہنم کی لپیٹ میں آجاؤ گے اور تمھیں کوئی ایسا ولی اور سر پرست نہ ملے گا جو خدا سے تمھیں بچا سکے اور کہیں سے تم کو مدد نہ پہنچے گی ۔
اور تم ایسے لوگوں کی طرف مت جھکنا جو ظلم کر رہے ہیں ورنہ تمہیں آتشِ ( دوزخ ) آچھوئے گی اور تمہارے لئے اﷲ کے سوا کوئی مددگار نہ ہوگا پھر تمہاری مدد ( بھی ) نہیں کی جائے گی