Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
اۨقۡتُلُوۡا يُوۡسُفَ اَوِ اطۡرَحُوۡهُ اَرۡضًا يَّخۡلُ لَـكُمۡ وَجۡهُ اَبِيۡكُمۡ وَ تَكُوۡنُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ قَوۡمًا صٰلِحِيۡنَ‏ ﴿9﴾
یوسف کو تو مار ہی ڈالو یا اسے کسی ( نامعلوم ) جگہ پھینک دو کہ تمہارے والد کا رخ صرف تمہاری طرف ہی ہو جائے ۔ اس کے بعد تم نیک ہو جانا ۔
اقتلوا يوسف او اطرحوه ارضا يخل لكم وجه ابيكم و تكونوا من بعده قوما صلحين
Kill Joseph or cast him out to [another] land; the countenance of your father will [then] be only for you, and you will be after that a righteous people."
Yousuf ko to maar hi dalo yaa ussay kissi ( na maloom ) jagah phenk do kay tumharay walid ka rukh sirf tumhari taraf hi hojaye. Iss kay baad tum nek ho jana.
۔ ( اب اس کا حل یہ ہے کہ ) یوسف کو قتل ہی کرڈالو ، یا اسے کسی اور سرزمین میں پھینک آؤ ، تاکہ تمہارے والد کی ساری توجہ خالص تمہاری طرف ہوجائے ، اور یہ سب کرنے کے بعد پھر ( توبہ کر کے ) نیک بن جاؤ ۔ ( ٥ )
یوسف کو مار ڈالو یا کہیں زمین میں پھینک آؤ ( ف۱۹ ) کہ تمہارے باپ کا منہ صرف تمہاری ہی طرف رہے ( ف۲۰ ) اور اس کے بعد پھر نیک ہوجانا ( ف۲۱ )
چلو یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل کر دو یا اسے کہیں پھینک دو تاکہ تمہارے والد کی توجہ صرف تمہاری ہی طرف ہو جائے ۔ یہ کام کر لینے کے بعد پھر نیک بن رہنا ۔ 10
۔ ( اب یہی حل ہے کہ ) تم یوسف ( علیہ السلام ) کو قتل کر ڈالو یا دور کسی غیر معلوم علاقہ میں پھینک آؤ ( اس طرح ) تمہارے باپ کی توجہ خالصتًا تمہاری طرف ہو جائے گی اور اس کے بعد تم ( توبہ کر کے ) صالحین کی جماعت بن جانا
سورة یُوْسُف حاشیہ نمبر :10 یہ فقرہ ان لوگوں کے نفسیات کی بہترین ترجمانی کرتا ہے جو اپنے آپ کو خواہشات نفس کے حوالے کر دینے کے ساتھ ایمان اور نیکی سے بھی کچھ رشتہ جوڑے رکھتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کا قاعدہ یہ ہوتا ہے کہ جب کبھی نفس ان سے کسی برے کام کا تقاضا کرتا ہے تو وہ ایمان کے تقاضوں کو ملتوی کر کے پہلے نفس کا تقاضا پورا کرنے پر تل جاتے ہیں اور جب ضمیر اندر سے چٹکیاں لیتا ہے تو اسے یہ کہہ کر تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ذرا صبر کر ، یہ ناگزیر گناہ ، جس سے ہمارا کام اٹکا ہوا ہے ، کہ گزرنے دے ، پھر ان شاءاللہ ہم توبہ کر کے ویسے ہی نیک بن جائیں گے جیسا تو ہمیں دیکھنا چاہتا ہے ۔