Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
فَلَمَّا رَاٰ قَمِيۡصَهٗ قُدَّ مِنۡ دُبُرٍ قَالَ اِنَّهٗ مِنۡ كَيۡدِكُنَّ‌ؕ اِنَّ كَيۡدَكُنَّ عَظِيۡمٌ‏ ﴿28﴾
خاوند نے جو دیکھا کہ یوسف کا کرتا پیٹھ کی جانب سے پھاڑا گیا ہے تو تم صاف کہہ دیا یہ تو عورتوں کی چال بازی ہے ، بیشک تمہاری چال بازی بہت بڑی ہے ۔
فلما را قميصه قد من دبر قال انه من كيدكن ان كيدكن عظيم
So when her husband saw his shirt torn from the back, he said, "Indeed, it is of the women's plan. Indeed, your plan is great.
Khawind ney jo dekha kay yousuf ka kurta peeth ki janob say phaara gaya hai to saaf keh diya kay yeh to tum aurton ki chaal baazi hai be-shak tumhari chaal baazi both bari hai.
پھر جب شوہر نے دیکھا کہ ان کی قمیص پیچھے سے پھٹی ہے تو اس نے کہا کہ : یہ تم عورتوں کی مکاری ہے ، واقعی تم عورتوں کی مکاری بڑی سخت ہے ۔
پھر جب عزیز نے اس کا کر ُتا پیچھے سے چرا دیکھا ( ف۷٤ ) بولا بیشک یہ تم عورتوں کا چرتر ( فریب ) ہے بیشک تمہارا چرتر ( فریب ) بڑا ہے ( ف۷۵ )
جب شوہر نے دیکھا کہ یوسف کا قمیص پیچھے سے پھٹا ہے تو اس نے کہا یہ تم عورتوں کی چالاکیاں ہیں ، واقعی بڑے غضب کی ہوتی ہیں تمہاری چالیں ۔
پھر جب اس ( عزیزِ مصر ) نے ان کا قمیض دیکھا ( کہ ) وہ پیچھے سے پھٹا ہوا تھا تو اس نے کہا: بیشک یہ تم عورتوں کا فریب ہے ۔ یقیناً تم عورتوں کا فریب بڑا ( خطرناک ) ہوتا ہے