Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
فَاسۡتَجَابَ لَهٗ رَبُّهٗ فَصَرَفَ عَنۡهُ كَيۡدَهُنَّ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏ ﴿34﴾
اس کے رب نے اس کی دعا قبول کر لی اور ان عورتوں کے داؤ پیچ اس سے پھیر دیئے ، یقیناً وہ سننے والا جاننے والا ہے ۔
فاستجاب له ربه فصرف عنه كيدهن انه هو السميع العليم
So his Lord responded to him and averted from him their plan. Indeed, He is the Hearing, the Knowing.
Uss kay rab ney uss ki dua qabool kerli aur inn aurton kay dao paich uss say pher diye yaqeenan woh sunnay wala jannay wala hai.
چنانچہ یوسف کے رب نے ان کی دعا قبول کی ، اور ان عورتوں کی چالوں سے انہیں محفوظ رکھا ۔ بیشک وہی ہے جو ہر بات سننے والا ، ہر چیز جاننے والا ہے ۔
تو اس کے رب نے اس کی سن لی اور اس سے عورتوں کا مکر پھیردیا ، بیشک وہی سنتا جانتا ہے ( ف۹۳ )
اس کے رب نے اس کی دعا قبول کی اور ان عورتوں کی چالیں اس سے دفع کر دیں ، 29 بے شک وہی ہے جو سب کی سنتا اور سب کچھ جانتا ہے ۔
سو ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی اور عورتوں کے مکر و فریب کو ان سے دور کر دیا ۔ بیشک وہی خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے
سورة یُوْسُف حاشیہ نمبر :29 دفع کرنا اس معنی میں ہے کہ یوسف علیہ السلام کی سیرت صالحہ کو ایسی مضبوط بخشش دی گئی جس کے مقابلہ میں ان عورتوں کی ساری تدبیریں ناکام ہو کر رہ گئیں ۔ نیز اس معنی میں بھی ہے کہ مشیت الہی نے جیل کا دروازہ ان کے لیے کھلوا دیا ۔