Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
وَقَالَ الَّذِىۡ نَجَا مِنۡهُمَا وَادَّكَرَ بَعۡدَ اُمَّةٍ اَنَا اُنَـبِّئُكُمۡ بِتَاۡوِيۡلِهٖ فَاَرۡسِلُوۡنِ‏ ﴿45﴾
ان دو قیدیوں میں سے جو رہا ہوا تھا اسے مدت کے بعد یاد آگیا اور کہنے لگا میں تمہیں اس کی تعبیر بتلا دوں گا مجھے جانے کی اجازت دیجئے ۔
و قال الذي نجا منهما و ادكر بعد امة انا انبكم بتاويله فارسلون
But the one who was freed and remembered after a time said, "I will inform you of its interpretation, so send me forth."
Unn do qadiyon mein say jo raha hua tha ussay muddat kay baad yaad aagaya aur kehney laga mein tumhen iss ki tabeer batla doon ga mujhay janay ki ijazat dijiye.
اور ان دو قیدیوں میں سے جو رہا ہوگیا تھا ، اور اسے ایک لمبے عرصے کے بعد ( یوسف کی ) بات یاد آئی تھی ، اس نے کہا کہ : میں آپ کو اس خواب کی تعبیر بتائے دیتا ہوں ، بس مجھے ( یوسف کے پاس قید خانے میں ) بھیج دیجیے ۔ ( ٢٩ )
اور بولا وہ جو ان دونوں میں سے بچا تھا ( ف۱۱۸ ) اور ایک مدت بعد اسے یاد آیا ( ف۱۱۹ ) میں تمہیں اس کی تعبیر بتاؤں گا مجھے بھیجو ( ف۱۲۰ )
ان دو قیدیوں میں سے جو شخص بچ گیا تھا اور اسے ایک مدّتِ دراز کے بعد اب بات یاد آئی ، اس نے کہا میں آپ حضرات کو اس کی تاویل بتاتا ہوں ، مجھے ذرا ﴿قید خانے میں یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس﴾ بھیج دیجیے ۔ 38
اور وہ شخص جو ان دونوں میں سے رہائی پا چکا تھا بولا ، اور ( اب ) اسے ایک مدت کے بعد ( یوسف علیہ السلام کے ساتھ کیا ہوا وعدہ ) یاد آگیا: میں تمہیں اس کی تعبیر بتاؤں گا سو تم مجھے ( یوسف علیہ السلام کے پاس ) بھیجو
سورة یُوْسُف حاشیہ نمبر :38 قرآن نے یہاں اختصار سے کام لیا ہے ۔ بائیبل اور تلمود سے اس کی تفصیل یہ معلوم ہوتی ہے ( اور قیاس بھی کہتا ہے کہ ضرور ایسا ہوا ہوگا ) کہ سردار ساقی نے یوسف علیہ السلام کے حالات بادشاہ سے بیان کیے ، اور جیل میں اس کے خواب اور اس کے ساتھی کے خواب کی جیسی صحیح تعبیر انہوں نے دی تھی اس کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ میں ان سے اس کی تاویل پوچھ کر آتا ہوں ، مجھے قید خانہ میں ان سے ملنے کی اجازت عطا کی جائے ۔