Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
قَالَ اجۡعَلۡنِىۡ عَلٰى خَزَآٮِٕنِ الۡاَرۡضِ‌ۚ اِنِّىۡ حَفِيۡظٌ عَلِيۡمٌ‏ ﴿55﴾
۔ ( یوسف ) نے کہا آپ مجھے ملک کے خزانوں پر مقرر کر دیجئے میں حفاظت کرنے والا اور باخبر ہوں ۔
قال اجعلني على خزاىن الارض اني حفيظ عليم
[Joseph] said, "Appoint me over the storehouses of the land. Indeed, I will be a knowing guardian."
( Yousuf ney ) kaha aap mujhay mulk kay khazano per muqarrar ker dijiye mein hifazat kerney wala aur ba khabar hun.
یوسف نے کہا کہ : آپ مجھے ملک کے خزانوں ( کے انتظام ) پر مقرر کردیجیے ۔ یقین رکھیے کہ مجھے حفاظت کرنا خوب آتا ہے ( اور ) میں ( اس کام کا ) پورا علم رکھتا ہوں ۔ ( ٣٥ )
یوسف نے کہا مجھے زمین کے خزانوں پر کردے بیشک میں حفاظت والا علم والا ہوں ( ف۱٤۰ )
یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا ملک کے خزانے میرے سپرد کیجیے ، میں حفاظت کرنے والا بھی ہوں اور علم بھی رکھتا ہوں ۔ 47 الف
یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا: ( اگر تم نے واقعی مجھ سے کوئی خاص کام لینا ہے تو ) مجھے سرزمینِ ( مصر ) کے خزانوں پر ( وزیر اور امین ) مقرر کر دو ، بیشک میں ( ان کی ) خوب حفاظت کرنے والا ( اور اقتصادی امور کا ) خوب جاننے والا ہوں