Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
وَ لَمَّا جَهَّزَهُمۡ بِجَهَازِهِمۡ قَالَ ائۡتُوۡنِىۡ بِاَخٍ لَّكُمۡ مِّنۡ اَبِيۡكُمۡ‌ۚ اَلَا تَرَوۡنَ اَنِّىۡۤ اُوۡفِی الۡكَيۡلَ وَاَنَا خَيۡرُ الۡمُنۡزِلِيۡنَ‏ ﴿59﴾
جب انہیں ان کا اسباب مہیا کر دیا تو کہا کہ تم میرے پاس اپنے اس بھائی کو بھی لانا جو تمہارے باپ سے ہے ، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ میں پورا ناپ کر دیتا ہوں اور میں ہوں بھی بہترین میزبانی کرنے والوں میں ۔
و لما جهزهم بجهازهم قال اتوني باخ لكم من ابيكم الا ترون اني اوفي الكيل و انا خير المنزلين
And when he had furnished them with their supplies, he said, "Bring me a brother of yours from your father. Do not you see that I give full measure and that I am the best of accommodators?
Jab unhen unn ka asbaab muhayya ker diya to kaha kay tum meray pass apney uss bhai ko bhi lana j tumharay baap say hai kiya tum ney nahi dekha kay mein poora naap ker deta hun aur mein hun bhi behtareen maizbaani kerney walon mein.
اور جب یوسف نے ان کاسامان تیار کردیا تو ان سے کہا کہ ( آئندہ ) اپنے باپ شریک بھائی کو بھی میرے پاس لے کر آنا ۔ ( ٣٩ ) کیا تم یہ نہیں دیکھ رہے ہو کہ میں پیمانہ بھر بھر کردیتا ہوں ، اور میں بہترین مہمان نواز بھی ہوں؟
اور جب ان کا سامان مہیا کردیا ( ف۱٤٦ ) کہ اپنا سوتیلا بھائی ( ف۱٤۷ ) میرے پاس لے آؤ کیا نہیں دیکھتے کہ میں پورا ناپتا ہوں ( ف۱٤۸ ) اور میں سب سے بہتر مہمان نواز ہوں ،
پھر جب اس نے ان کا سامان تیار کروایا تو چلتے وقت ان سے کہا اپنے سوتیلے بھائی کو میرے پاس لانا ۔ دیکھتے نہیں ہو کہ میں کس طرح پیمانہ بھر کر دیتا ہوں اور کیسا اچھا مہمان نواز ہوں ۔
اور جب یوسف ( علیہ السلام ) نے ان کا سامان ( زاد و متاع ) انہیں مہیا کر دیا ( تو ) فرمایا: اپنے پدری بھائی ( بنیامین ) کو میرے پاس لے آؤ ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ( کس قدر ) پورا ناپتا ہوں اور میں بہترین مہمان نواز ( بھی ) ہوں