Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
وَقَالَ لِفِتۡيٰنِهِ اجۡعَلُوۡا بِضَاعَتَهُمۡ فِىۡ رِحَالِهِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَعۡرِفُوۡنَهَاۤ اِذَا انْقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏ ﴿62﴾
اپنے خدمت گاروں سے کہا کہ ان کی پونجی انہی کی بوریوں میں رکھ دو کہ جب لوٹ کر اپنے اہل و عیال میں جائیں اور پونجیوں کو پہچان لیں تو بہت ممکن ہے کہ پھر لوٹ کر آئیں ۔
و قال لفتينه اجعلوا بضاعتهم في رحالهم لعلهم يعرفونها اذا انقلبوا الى اهلهم لعلهم يرجعون
And [Joseph] said to his servants, "Put their merchandise into their saddlebags so they might recognize it when they have gone back to their people that perhaps they will [again] return."
Apney khidmat garon say kaha kay inn ki poonji enhi ki boriyon mein rakh do kay jab lot ker apney ehal-o-ayal mein jayen aur poonjiyon ko pehchan len to boht mumkin hai kay yeh phir lot ker aayen.
اور یوسف نے اپنے نوکروں سے کہہ دیا کہ وہ ان ( بھائیوں ) کا مال ( جس کے بدلے انہوں نے غلہ خریدا ہے ) انہی کے کجاووں میں رکھ دیں ، ( ٤٠ ) تاکہ جب یہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس پہنچیں تو اپنے مال کو پہچان لیں ۔ شاید ( اس احسان کی وجہ سے ) وہ دوبارہ آئیں ۔
اور یوسف نے اپنے غلاموں سے کہا ان کی پونجی ان کی خورجیوں میں رکھ دو ( ف۱٤۹ ) شاید وہ اسے پہچانیں جب اپنے گھر کی طرف لوٹ کر جائیں ( ف۱۵۰ ) شاید وہ واپس آئیں ،
یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے غلاموں کو اشارہ کیا کہ ان لوگوں نے غلّے کے عوض جو مال دیا ہے وہ چپکے سے ان کے سامان ہی میں رکھ دو ۔ یہ یوسف ( علیہ السلام ) نے اس امید پر کیا کہ گھر پہنچ کر وہ اپنا واپس پایا ہوا مال پہچان جائیں گے﴿ یا اس فیاضی پر احسان مند ہوں گے﴾ اور عجب نہیں کہ پھر پلٹیں ۔
اور یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے غلاموں سے فرمایا: ان کی رقم ( جو انہوں نے غلہ کے عوض اد اکی تھی واپس ) ان کی بوریوں میں رکھ دو تاکہ جب وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹیں تو اسے پہچان لیں ( کہ یہ رقم تو واپس آگئی ہے ) شاید وہ ( اسی سبب سے ) لوٹ کر آجائیں