Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
قَالَ هَلۡ اٰمَنُكُمۡ عَلَيۡهِ اِلَّا كَمَاۤ اَمِنۡتُكُمۡ عَلٰٓى اَخِيۡهِ مِنۡ قَبۡلُ‌ؕ فَاللّٰهُ خَيۡرٌ حٰفِظًا‌ وَّهُوَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ‏ ﴿64﴾
۔ ( یعقوب علیہ السلام نے ) کہا مجھے تو اس کی بابت تمہارا بس ویسا ہی اعتبار ہے ، جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں تھا بس اللہ ہی بہترین حافظ ہے اور وہ سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے ۔
قال هل امنكم عليه الا كما امنتكم على اخيه من قبل فالله خير حفظا و هو ارحم الرحمين
He said, "Should I entrust you with him except [under coercion] as I entrusted you with his brother before? But Allah is the best guardian, and He is the most merciful of the merciful."
( Yaqoob alh-e-salam ) ney kaha mujhay to iss ki babat tumhara waisa hi aitbaar hai jaisa kay iss say pehlay iss kay bhai kay baray mein tha bus Allah hi behtareen hafiz hai aur woh sab meharbano say bara meharban hai.
والد نے کہا : کیا میں اس کے بارے میں تم پر ویسا ہی بھروسہ کروں جیسا اسکے بھائی ( یوسف ) کے بارے میں تم پر پہلے کیا تھا؟ خیر ! اللہ سب سے بڑھ کر نگہبان ہے ، اور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے ۔
کہا کیا اس کے بارے میں تم پر ویسا ہی اعتبار کرلوں جیسا پہلے اس کے بھائی کے بارے میں کیا تھا ( ف۱۵۳ ) تو اللہ سب سے بہتر نگہبان اور وہ ہر مہربان سے بڑھ کر مہربان ،
باپ نے جواب دیا کیا میں اس کے معاملے میں تم پر ویسا ہی بھروسہ کروں جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی کے معاملہ میں کر چکا ہوں؟ اللہ ہی بہتر محافظ ہے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے ۔
یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: کیا میں اس کے بارے میں ( بھی ) تم پر اسی طرح اعتماد کر لوں جیسے اس سے قبل میں نے اس کے بھائی ( یوسف علیہ السلام ) کے بارے میں تم پر اعتماد کر لیا تھا؟ تو اﷲ ہی بہتر حفاظت فرمانے والا ہے اور وہی سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے