Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
قَالُوۡا تَاللّٰهِ تَفۡتَؤُا تَذۡكُرُ يُوۡسُفَ حَتّٰى تَكُوۡنَ حَرَضًا اَوۡ تَكُوۡنَ مِنَ الۡهَالِكِيۡنَ‏ ﴿85﴾
بیٹوں نے کہا واللہ! آپ ہمیشہ یوسف کی یاد ہی میں لگے رہیں گے یہاں تک کہ گھل جائیں یا ختم ہی ہوجائیں ۔
قالوا تالله تفتؤا تذكر يوسف حتى تكون حرضا او تكون من الهلكين
They said, "By Allah , you will not cease remembering Joseph until you become fatally ill or become of those who perish."
Beton ney kaha wallah! Aap hamesha yousuf ki yaad mein hi lagay rahen gay yahan tak kay ghul jayen ya khatam hi ho jayen.
ان کے بیٹے کہنے لگے : اللہ کی قسم ! آپ یوسف کو یاد کرنا نہیں چھوڑیں گے ، یہاں تک کہ بالکل گھل کر رہ جائیں گے ، یا ہلاک ہو بیٹھیں گے ۔
بولے ( ف۱۹۵ ) خدا کی قسم! آپ ہمیشہ یوسف کی یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ گور کنارے جا لگیں یا جان سے گزر جائیں ،
بیٹوں نے کہا خدارا! آپ تو بس یوسف ہی کو یاد کیے جاتے ہیں ۔ نوبت یہ آگئی ہے کہ اس کے غم میں اپنے آپ کو گھلا دیں گے یا اپنی جان ہلاک کر ڈالیں گے ۔
وہ بولے: اﷲ کی قسم! آپ ہمیشہ یوسف ( ہی ) کو یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ آپ قریب مرگ ہو جائیں گے یا آپ وفات پا جائیں گے