Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
قَالَ اِنَّمَاۤ اَشۡكُوۡا بَثِّـىۡ وَحُزۡنِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ وَاَعۡلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿86﴾
انہوں نے کہا کہ میں تو اپنی پریشانیوں اور رنج کی فریاد اللہ ہی سے کر رہا ہوں مجھے اللہ کی طرف سے وہ باتیں معلوم ہیں جو تم نہیں جانتے ۔
قال انما اشكوا بثي و حزني الى الله و اعلم من الله ما لا تعلمون
He said, "I only complain of my suffering and my grief to Allah , and I know from Allah that which you do not know.
Unhon ney kaha mein to apni pareshaniyon aur ranj ki faryad Allah hi say ker raha hun mujhay Allah ki taraf say woh baaten maloom hain jo tum nahi jantay.
یعقوب نے کہا : میں اپنے رنج و غم کی فریاد ( تم سے نہیں ) صرف اللہ سے کرتا ہوں ، اور اللہ کے بارے میں جتنا میں جانتا ہوں ، تم نہیں جانتے ۔
کہا میں تو اپنی پریشانی اور غم کی فریاد اللہ ہی سے کرتا ہوں ( ف۱۹٦ ) اور مجھے اللہ کی وہ شانیں معلوم ہیں جو تم نہیں جانتے ( ف۱۹۷ )
اس نے کہا میں اپنی پریشانی اور اپنے غم کی فریاد اللہ کے سوا کسی سے نہیں کرتا ، اور اللہ سے جیسا میں واقف ہوں تم نہیں ہو ۔
انہوں نے فرمایا: میں تو اپنی پریشانی اور غم کی فریاد صرف اﷲ کے حضور کرتا ہوں اور میں اﷲ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے