Surah

Information

Surah ID #12
Total Verses 111 Ayaat
Rukus 12
Sajdah 0
Actual Order #53
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
Surah 12: Yusuf Ayat #104
وَمَا تَسۡــَٔلُهُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ‌ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿104﴾
And you do not ask of them for it any payment. It is not except a reminder to the worlds.
آپ ان سے اس پر کوئی اجرت طلب نہیں کر رہے ہیں یہ تو تمام دنیا کے لئے نری نصیحت ہی نصیحت ہے ،

More translations & tafseer

و ما تسلهم عليه من اجر ان هو الا ذكر للعلمين
And you do not ask of them for it any payment. It is not except a reminder to the worlds.
Aap inn say iss per koi ujrat talab nahi ker rahey hain. Yeh to tamam duniya kay liye niri naseehat hi naseehat hai.
حالانکہ تم ان سے اس ( تبلیغ ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتے ۔ یہ تو دنیا جہان کے سب لوگوں کے لیے بس ایک نصیحت کا پیغام ہے ۔
اور تم اس پر ان سے کچھ اجرت نہ مانگتے یہ ( ف۲۲۸ ) تو نہیں مگر سارے جہان کو نصیحت ،
حالانکہ تم اس خدمت پر ان سے کوئی اجرت بھی نہیں مانگتے ہو ۔ یہ تو ایک نصیحت ہے جو دنیا والوں کے لیے عام ہے ۔ 73 ؏ ١١
اور آپ ان سے اس ( دعوت و تبلیغ ) پر کوئی صلہ تو نہیں مانگتے ، یہ قرآن جملہ جہان والوں کے لئے نصیحت ہی تو ہے
۷۳ ۔ اوپر کی تنبیہ کے بعد یہ دوسری لطیف تر تنبیہ ہے جس میں ملامت کا پہلو کم اور فہمائش کا پہلو زیادہ ہے ، اس ارشاد کا خطاب بھی بظاہر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے مگر اصل مخاطب کفار کا مجمع ہے اور اس کو یہ سمجھانا مقصود ہے کہ اللہ کے بندو غور کرو ، تمہاری یہ ہٹ دھرمی کس قدر بے جا ہے ، اگھر پیغمبر نے اپنے کسی ذاتی مفاد کے لیے دعوت و تبلیغ کا یہ کام جاری کیا ہوتا یا اس نے اپنی ذات کے لیے کچھ بھی چاہا ہوتا تو بے شک تمہارے لیے یہ کہنے کا موقع تھا کہ ہم اس مطلبی آدمی کی بات کیوں مانی ، مگر تم دیکھ رہے ہو کہ یہ شخص بے غرض ہے ، تمہاری اور دنیا بھر کی بھلائی کے لیے نصیحت کر رہا ہے اور اس میں اس کا اپنا کوئی مفاد پوشیدہ نہیں ہے ، پھر اس کا مقابلہ اس ہٹ دھرمی سے کرنے میں آخر کیا معقولیت ہے؟ جو انسان سب کے بھلے کے لیے ایک بات بے غرضی کے ساتھ پیش کرے اس سے کسی کو خواہ مخواہ ضد کیوں ہو؟ کھلے دل سے اس کی بات سنو ، دل کو لگتی ہو تو مانو ، نہ لگتی ہو نہ مانو ۔