Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
اِذۡ تَبَرَّاَ الَّذِيۡنَ اتُّبِعُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡا وَرَاَوُا الۡعَذَابَ وَ تَقَطَّعَتۡ بِهِمُ الۡاَسۡبَابُ‏ ﴿166﴾
جس وقت پیشوا لوگ اپنے تابعداروں سے بیزار ہوجائیں گے اور عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور کل رشتے ناتے ٹوٹ جائیں گے ۔
اذ تبرا الذين اتبعوا من الذين اتبعوا و راوا العذاب و تقطعت بهم الاسباب
[And they should consider that] when those who have been followed disassociate themselves from those who followed [them], and they [all] see the punishment, and cut off from them are the ties [of relationship],
Jiss waqt paishwa log apney tabey daron say bey zaar hojayen gay aur azab ko apni aankhon say dekh len gay aur kul rishtay naatay toot jayen gay.
جب وہ ( پیشوا ) جن کے پیچھے یہ لوگ چلتے رہے ہیں ، اپنے پیروکاروں سے مکمل بے تعلقی کا اعلان کریں گے اور یہ سب لوگ عذاب کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیں گے ، اور ان کے تمام باہمی رشتے کٹ کر رہ جائیں گے
جب بیزار ہوں گے پیشوا اپنے پیروؤں سے ( ف۲۹۳ ) اور دیکھیں گے عذاب اور کٹ جائیں گی ان کی سب ڈوریں ( ف۲۹٤ )
جب وہ سزا دے گا اس وقت کیفیت یہ ہوگی کہ وہی پیشوا اور رہنما ، جن کی دنیا میں پیروی کی گئی تھی ، اپنے پیروؤں سے بے تعلقی ظاہر کریں گے ، مگر سزا پا کر رہیں گے اور ان کے سارے اسباب و وسائل کا سلسلہ کٹ جائے گا ۔
۔ ( اور ) جب وہ ( پیشوایانِ کفر ) جن کی پیروی کی گئی اپنے پیروکاروں سے بے زار ہوں گے اور ( وہ سب اﷲ کا ) عذاب دیکھ لیں گے اور سارے اسباب ان سے منقطع ہو جائیں گے