Surah

Information

Surah # 13 | Verses: 43 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 96 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَقَدۡ مَكَرَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَلِلّٰهِ الۡمَكۡرُ جَمِيۡعًا‌ؕ يَعۡلَمُ مَا تَكۡسِبُ كُلُّ نَفۡسٍؕ وَسَيَـعۡلَمُ الۡـكُفّٰرُ لِمَنۡ عُقۡبَى الدَّارِ‏ ﴿42﴾
ان سے پہلے لوگوں نے بھی اپنی مکاری میں کمی نہ کی تھی ، لیکن تمام تدبیریں اللہ ہی کی ہیں ، جو شخص جو کچھ کر رہا ہے اللہ کے علم میں ہے کافروں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ ( اس ) جہان کی جزا کس کے لئے ہے؟
و قد مكر الذين من قبلهم فلله المكر جميعا يعلم ما تكسب كل نفس و سيعلم الكفر لمن عقبى الدار
And those before them had plotted, but to Allah belongs the plan entirely. He knows what every soul earns, and the disbelievers will know for whom is the final home.
Inn say pehlay logon ney bhi apni makkari mein kami na ki thi lekin tamam tadbeeren Allah hi ki hain jo shaks jo kuch ker raha hai Allah kay ilm mein hai. Kafiron ko abhi maloom hojaye ga kay ( uss ) jahaan ki saza kiss kay liye hai?
جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں ، چالیں انہوں نے بھی چلی تھیں ، لیکن چال تو تمام تر اللہ ہی کی چلتی ہے ۔ کوئی بھی شخص جو کچھ کرتا ہے ، سب اسے معلوم ہے ، اور کافروں کو عنقریب پتہ لگ جائے گا کہ ا صلی وطن کا نیک انجام کس کے حصے میں آتا ہے ۔
اور ان سے اگلے ( ف۱۱۵ ) فریب کرچکے ہیں تو ساری خفیہ تدبیر کا مالک تو اللہ ہی ہے ( ف۱۱٦ ) جانتا ہے جو کچھ کوئی جان کمائے ( ف۱۱۷ ) اور اب جاننا چاہتے ہیں کافر ، کسے ملتا ہے پچھلا گھر ( ف۱۱۸ )
اِن سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں وہ بھی بڑی بڑی چالیں چل چکے ہیں 61 ، مگر اصل فیصلہ کن چال تو پوری کی پوری اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے ۔ وہ جانتا ہے کہ کون کیا کچھ کمائی کر رہا ہے ، اور عنقریب یہ منکرین حق دیکھ لیں گے کہ انجام کس کا بخیر ہوتا ہے ۔
اور بیشک ان لوگوں نے بھی مکر و فریب کیا تھا جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں سو ان سب تدبیروں کو توڑنا ( بھی ) اﷲ کے اختیار میں ہے ۔ وہ خوب جانتا ہے جو کچھ ہر شخص کما رہا ہے ، اور کفّار جلد ہی جان لیں گے کہ آخرت کا گھر کس کے لئے ہے
سورة الرَّعْد حاشیہ نمبر :61 یعنی آج یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ حق کی آواز کو دبانے کے لیے جھوٹ اور فریب اور ظلم کے ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ پچھلی تاریخ میں بارہا ایسی ہی چالوں سے دعوت حق کو شکست دینے کی کوششیں کی جا چکی ہیں ۔
کافروں کے شرمناک کارنامے اگلے کافروں نے بھی اپنے نبیوں کے ساٹھ مکر کیا ، انہیں نکالنا چاہا ، اللہ نے ان کے مکر کا بدلہ لیا ۔ انجام کار پرہیز گاروں کا ہی بھلا ہوا ۔ اس سے پہلے آپ کے زمانے کے کافروں کی کارستانی بیان ہو چکی ہے کہ وہ آپ کو قید کرنے یا قتل کرنے یا دیس سے نکال دینے کا مشورہ کر رہے تھے وہ گھات میں تھے اور اللہ ان کی گھات میں تھا ۔ بھلا اللہ سے زیادہ اچھی پوشیدہ تدبیر کس کی ہو سکتی ہے ؟ ان کے مکر پر ہم نے بھی یہی کیا اور یہ بےخبر رہے ۔ دیکھ لے کہ ان کے مکر کا انجام کیا ہوا ؟ یہی کہ ہم نے انہیں غارت کر دیا اور ان کی ساری قوم کو برباد کر دیا انکے ظلم کی شہادت دینے والے ان کی غیر آباد بستیوں کے کھنڈرات ابھی موجود ہیں ۔ ہر ایک کے ہر ایک عمل سے اللہ تعالیٰ باخبر ہے پوشیدہ عمل دل کے خوف اس پر ظاہر ہیں ہر عامل کو اس کے اعمال کا بدلہ دے گا الکفار کی دوسری قرأت الکافر بھی ہے ۔ ان کافروں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ انجام کار کس کا اچھا رہتا ہے ، ان کا یا مسلمانوں کا ؟ الحمد للہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ حق والوں کو ہی غالب رکھا ہے انجام کے اعتبار سے یہی اچھے رہتے ہیں دنیا آخرت انہی کی سنورتی ہے ۔