Surah

Information

Surah # 14 | Verses: 52 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 72 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 29, from Madina
وَلَـنُسۡكِنَنَّكُمُ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ‌ؕ ذٰ لِكَ لِمَنۡ خَافَ مَقَامِىۡ وَخَافَ وَعِيۡدِ‏ ﴿14﴾
اور ان کے بعد ہم خود تمہیں اس زمین میں بسائیں گے یہ ہے ان کے لئے جو میرے سامنے کھڑے ہونے کا ڈر رکھیں اور میری وعید سے خوف زدہ رہیں ۔
و لنسكننكم الارض من بعدهم ذلك لمن خاف مقامي و خاف وعيد
And We will surely cause you to dwell in the land after them. That is for he who fears My position and fears My threat."
Aur inn kay baad hum khud tumhen iss zamin mein basayen gay. Yeh hai unn kay liye jo meray samney kharay honey ka darr rakhen aur meri waeed say khofzada rahen.
اور ان کے بعد یقینا تمہیں زمین میں بسائیں گے ، یہ ہے ہر اس شخص کا صلہ جو میرے سامنے کھڑا ہونے کا خوف رکھتا اور میری وعید سے ڈرتا ہے ۔
اور ضرور ہم تم کو ان کے بعد زمین میں بسائیں گے ( ف۳٦ ) یہ اس لیے ہے جو ( ف۳۷ ) میرے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اور میں نے جو عذاب کا حکم سنایا ہے ، اس سے خوف کرے ،
اور ان کے بعد تمہیں زمین میں آباد کریں گے ۔ 23 یہ انعام ہے اس کا جو میرے حضور جواب دہی کا خوف رکھتا ہو اور میری وعید سے ڈرتا ہو ۔
اور ان کے بعد ہم تمہیں ضرور ( اسی ) ملک میں آباد فرمائیں گے ۔ یہ ( وعدہ ) ہر اس شخص کے لئے ہے جو میرے حضور کھڑا ہونے سے ڈرا اور میرے وعدۂ ( عذاب ) سے خائف ہوا
سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :23 یعنی گھبراؤ نہیں ، یہ کہتے ہیں کہ تم اس ملک میں نہیں رہ سکتے ، مگر ہم کہتے ہیں کہ اب یہ اس سرزمین میں نہ رہنے پائیں گے ۔ اب تو جو تمہیں مانے گا وہی یہاں رہے گا ۔