Surah

Information

Surah # 14 | Verses: 52 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 72 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 29, from Madina
يَّتَجَرَّعُهٗ وَلَا يَكَادُ يُسِيۡـغُهٗ وَيَاۡتِيۡهِ الۡمَوۡتُ مِنۡ كُلِّ مَكَانٍ وَّمَا هُوَ بِمَيِّتٍؕ‌ وَمِنۡ وَّرَآٮِٕهٖ عَذَابٌ غَلِيۡظٌ‏ ﴿17﴾
جسے بمشکل گھونٹ گھونٹ پئے گا ۔ پھر بھی وہ اسے گلے سے اتار نہ سکے گا اور اسے ہر جگہ سےموت آتی دکھائی دے گی لیکن وہ مرنے والا نہیں پھر اس کے پیچھے بھی سخت عذاب ہے ۔
يتجرعه و لا يكاد يسيغه و ياتيه الموت من كل مكان و ما هو بميت و من وراىه عذاب غليظ
He will gulp it but will hardly [be able to] swallow it. And death will come to him from everywhere, but he is not to die. And before him is a massive punishment.
Jisay ba mushkil ghoont ghoont piye ga. Phir bhi ussay galay say utaar na sakay ga aur ussay her jagah say maut aati dikhaee dey gi lekin woh marney wala nahi. Phir uss kay peechay bhi sakhta azab hai.
وہ اسے گھونٹ گھونٹ کر کے پیے گا ، اور اسے ایسا محسوس ہوگا کہ وہ اسے حلق سے اتار نہیں سکے گا ، ( ١١ ) موت اس پر ہر طرف سے آرہی ہوگی ، مگر وہ مرے گا نہیں ، ( ١٢ ) اور اس کے آگے ( ہمیشہ ) ایک اور سخت عذاب موجود ہوگا ، ( ١٣ ) ۔
بہ مشکل اس کا تھوڑا تھوڑا گھونٹ لے گا اور گلے سے نیچے اتارنے کی امید نہ ہوگی ( ف٤۰ ) اور اسے ہر طرف سے موت آئے گی اور مرے گا نہیں ، اور اس کے پیچھے ایک گاڑھا عذاب ( ف٤۱ )
جسے وہ زبردستی حلق سے اتارنے کی کوشش کرے گا اور مشکل ہی سے اتار سکے گا ۔ موت ہر طرف سے اس پر چھائی رہے گے مگر وہ مرنے نہ پائے گا اور آگے ایک سخت عذاب اس کی جان کو لاگو رہے گا ۔
جسے وہ بمشکل ایک ایک گھونٹ پیئے گا اور اسے حلق سے نیچے اتار نہ سکے گا ، اور اسے ہر طرف سے موت آگھیرے گی اور وہ مر ( بھی ) نہ سکے گا ، اور ( پھر ) اس کے پیچھے ( ایک اور ) بڑا ہی سخت عذاب ہوگا