Surah

Information

Surah # 14 | Verses: 52 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 72 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 29, from Madina
تُؤۡتِىۡۤ اُكُلَهَا كُلَّ حِيۡنٍۢ بِاِذۡنِ رَبِّهَا‌ؕ وَيَضۡرِبُ اللّٰهُ الۡاَمۡثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ‏ ﴿25﴾
جو اپنے پروردگار کے حکم سے ہر وقت اپنے پھل لاتا ہے ۔ اور اللہ تعالٰی لوگوں کے سامنے مثالیں بیان فرماتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔
تؤتي اكلها كل حين باذن ربها و يضرب الله الامثال للناس لعلهم يتذكرون
It produces its fruit all the time, by permission of its Lord. And Allah presents examples for the people that perhaps they will be reminded.
Jo apney perwerdigar kay hukum say her waqt apney phal laata hai aur Allah Taalaa logon kay samney misalen biyan farmata hai takay woh nasheehat hasil keren.
اپنے رب کے حکم سے وہ ہر آن پھل دیتا ہے ۔ ( ١٩ ) اللہ ( اس قسم کی ) مثالیں اس لیے دیتا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں ۔
ہر وقت پھل دیتا ہے اپنے رب کے حکم سے ( ف٦۳ ) اور اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں وہ سمجھیں ( ف٦٤ )
ہر آن وہ اپنے رب کے حکم سے اپنے پھل دے رہا ہے ۔ 36 یہ مثالیں اللہ اس لیے دیتا ہے کہ لوگ ان سے سبق لیں ۔
وہ ( درخت ) اپنے رب کے حکم سے ہر وقت پھل دے رہا ہے ، اور اللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان فرماتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :36 یعنی وہ ایسا بار آور اور نتیجہ خیز کلمہ ہے کہ جو شخص یا قوم اسے بنیاد بنا کر اپنی زندگی کا نظام اس پر تعمیر کرے ، اس کو ہر آن اس کے مفید نتائج حاصل ہوتے رہتے ہیں ۔ وہ فکر میں سلجھاؤ ، طبیعت میں سلامت ، مزاج میں اعتدال ، سیرت میں مضبوطی ، اخلاق میں پاکیزگی ، روح میں لطافت ، جسم میں طہارت و نظافت ، برتاؤ میں خوشگواری ، معاملات میں راست بازی ، کلام میں صداقت شعاری ، قول و قرار میں پختگی ، معاشرت میں حسن سلوک ، تہذیب میں فضیلت ، تمدن میں توازن ، معیشت میں عدل و مواساۃ ، سیاست میں دیانت ، جنگ میں شرافت ، صلح میں خلوص اور عہدوپیمان میں وثوق پیدا کرتا ہے ، وہ ایک ایسا پارس ہے جس کی تاثیر اگر کوئی ٹھیک ٹھیک قبول کر لے تو کندن بن جائے ۔