Surah

Information

Surah # 14 | Verses: 52 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 72 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 29, from Madina
وَجَعَلُوۡا لِلّٰهِ اَنۡدَادًا لِّيُـضِلُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِهٖ‌ؕ قُلۡ تَمَتَّعُوۡا فَاِنَّ مَصِيۡرَكُمۡ اِلَى النَّارِ‏ ﴿30﴾
انہوں نے اللہ کے ہمسر بنا لئے کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ خیر مزے کر لو تمہاری باز گشت تو آخر جہنم ہی ہے
و جعلوا لله اندادا ليضلوا عن سبيله قل تمتعوا فان مصيركم الى النار
And they have attributed to Allah equals to mislead [people] from His way. Say, "Enjoy yourselves, for indeed, your destination is the Fire."
Enhon ney Allah kay humsar bana liye kay logon ko Allah ki raah say behkayen. Aap keh dijiye kay khair mazay kerlo tumhari baaz gasht to aakhir jahannum hi hai.
اور انہوں نے اللہ کے ساتھ ( اس کی خدائی میں ) کچھ شریک بنا لیے ، تاکہ لوگوں کو اس کے راستے سے گمراہ کریں ۔ ان سے کہو کہ : ( تھوڑے سے ) مزے اڑا لو ، کیونکہ آخر کار تمہیں جانا دوزخ ہی کی طرف ہے ۔
اور اللہ کے لیے برابر والے ٹھہراے ( ف۷۳ ) کہ اس کی راہ سے بہکاویں تم فرماؤ ( ف۷٤ ) کچھ برت لو کہ تمہارا انجام آگ ہے ( ف۷۵ )
اور اللہ کے کچھ ہمسر تجویز کر لیے تا کہ وہ انہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں ۔ ان سے کہو ، اچھا مزے کر لو ، آخرکار تمہیں پلٹ کر جانا دوزخ ہی میں ہے ۔
اور انہوں نے اللہ کے لئے شریک بنا ڈالے تاکہ وہ ( لوگوں کو ) اس کی راہ سے بہکائیں ۔ فرما دیجئے: تم ( چند روزہ ) فائدہ اٹھا لو بیشک تمہارا انجام آگ ہی کی طرف ( جانا ) ہے