Surah

Information

Surah # 14 | Verses: 52 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 72 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 29, from Madina
وَاٰتٰٮكُمۡ مِّنۡ كُلِّ مَا سَاَلۡـتُمُوۡهُ‌ ؕ وَاِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ لَا تُحۡصُوۡهَا ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَـظَلُوۡمٌ كَفَّارٌ‏ ﴿34﴾
اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے ۔
و اتىكم من كل ما سالتموه و ان تعدوا نعمت الله لا تحصوها ان الانسان لظلوم كفار
And He gave you from all you asked of Him. And if you should count the favor of Allah , you could not enumerate them. Indeed, mankind is [generally] most unjust and ungrateful.
Ussi ney tumhen tumhari mun mangi kul cheezon mein say dey rakha hai. Agar tum Allah kay ehsan ginna chahao to unhen pooray ginn bhi nahi saktay. Yaqeenan insan bara hi bey insaf aur na shukra hai.
اور تم نے جو کچھ مانگا ، اس نے اس میں سے ( جو تمہارے لیے مناسب تھا ) تمہیں دیا ۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنے لگو تو شمار ( بھی ) نہیں کرسکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت بے انصاف ، بڑا ناشکرا ہے ۔
اور تمہیں بہت کچھ منہ مانگا دیا ، اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو شمار نہ کرسکو گے ، بیشک آدمی بڑا ظالم ناشکرا ہے ( ف۸۲ )
جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا ۔ 45 اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو کر نہیں سکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے ۔ ؏ ۵
اور اس نے تمہیں ہر وہ چیز عطا فرما دی جو تم نے اس سے مانگی ، اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو ( تو ) پورا شمار نہ کر سکو گے ، بیشک انسان بڑا ہی ظالم بڑا ہی ناشکرگزار ہے
سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :45 یعنی تمہاری فطرت کی ہر مانگ پوری کی ، تمہاری زندگی کے لیے جو جو کچھ مطلوب تھا مہیا کیا ، تمہارے بقا اور ارتقاء کے لیے جن جن وسائل کی ضرورت تھی سب فراہم کیے ۔