Surah

Information

Surah # 14 | Verses: 52 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 72 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 29, from Madina
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ وَهَبَ لِىۡ عَلَى الۡـكِبَرِ اِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ‌ؕ اِنَّ رَبِّىۡ لَسَمِيۡعُ الدُّعَآءِ‏ ﴿39﴾
اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل و اسحاق ( علیہا السلام ) عطا فرمائے کچھ شک نہیں کہ میرا پالنہار اللہ دعاؤں کا سننے والا ہے ۔
الحمد لله الذي وهب لي على الكبر اسمعيل و اسحق ان ربي لسميع الدعاء
Praise to Allah , who has granted to me in old age Ishmael and Isaac. Indeed, my Lord is the Hearer of supplication.
Allah ka shukar hai jiss ney mujhay iss burhapay mein ismail ( alh-e-salam ) aur ishaq ( alh-e-salam ) ata farmaye. Kuch shak nahi kay mera palanhaar Allah duaon ka sunnay wala hai.
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق ( جیسے بیٹے ) عطا فرمائے ۔ بیشک میرا رب بڑا دعائیں سننے والا ہے ۔
سب خوبیاں اللہ کو جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل و اسحاق دیئے بیشک میرا رب دعا سننے والا ہے ،
شکر ہے اس خدا کا جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق جیسے بیٹے دیے ،
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق ( علیھما السلام دو فرزند ) عطا فرمائے ، بیشک میرا رب دعا خوب سننے والا ہے