Surah

Information

Surah # 14 | Verses: 52 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 72 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 29, from Madina
سَرَابِيۡلُهُمۡ مِّنۡ قَطِرَانٍ وَّتَغۡشٰى وُجُوۡهَهُمُ النَّارُۙ‏ ﴿50﴾
ان کے لباس گندھک کے ہونگے اور آگ ان کے چہروں پر بھی چڑھی ہوئی ہوگی ۔
سرابيلهم من قطران و تغشى وجوههم النار
Their garments of liquid pitch and their faces covered by the Fire.
Unn kay libad gandhak kay hongay aur aag unn kay chehron per bhi charhi hui hogi.
ان کے قمیص تارکول کے ہوں گے ، اور آگ ان کے چہروں پر چھائی ہوئی ہوگی ۔
ان کے کرُتے رال ہوں گے ( ف۱۲۰ ) اور ان کے چہرے آگ ڈھانپ لے گی
تارکول 58 کے لباس پہنے ہوئے ہوں گے اور آگ کے شعلے ان کےچہروں پر چھائے جا رہے ہوں گے ۔
ان کے لباس گندھک ( یا ایسے روغن ) کے ہوں گے ( جو آگ کو خوب بھڑکاتا ہے ) اور ان کے چہروں کو آگ ڈھانپ رہی ہوگی
سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :58 بعض مترجمین و مفسرین نے قطیران کے معنی گندھک اور بعض نے پگھلے ہوئے تانبے کے بیان کیے ہیں ، مگر درحقیقت عربی میں قَطِیران کا لفظ زِفت ، قِیر ، رال ، اور تارکول کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔