Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
الۤرٰ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡـكِتٰبِ وَقُرۡاٰنٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿1﴾
الرٓا یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی ۔
الر تلك ايت الكتب و قران مبين
Alif, Lam, Ra. These are the verses of the Book and a clear Qur'an.
Alif –laam-raa yeh kitab-e-elahi ki aayaten hain aur khullay aur roshan quran ki.
الر ۔ یہ ( اللہ کی ) کتاب اور روشن قرآن کی آیتیں ہیں ۔
یہ آیتیں ہیں کتاب اور روشن قرآن کی ۔
ا ۔ ل ۔ ر ، یہ آیات ہیں کتاب الہٰی اور قرآن مبین کی ۔ 1
الف ، لام ، را ( حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں ) ، یہ ( برگزیدہ ) کتاب اور روشن قرآن کی آیتیں ہیں
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :1 یہ اس سورہ کی مختصر تعارفی تمہید ہے جس کے بعد فورا ہی اصل موضوع پر خطبہ شروع ہو جاتا ہے ۔ قرآن کے لیے ”مبین“ کا لفظ صفت کے طور پر استعمال ہوا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آیات اس قرآن کی ہیں جو اپنا مُدّعا صاف صاف ظاہر کرتا ہے ۔
سورتوں کے اول جو حروف مقطعہ آئے ہیں ان کا بیان پہلے گزر چکا ہے ۔ آیت میں قرآن کی آیتوں کے واضح اور ہر شخص کی سمجھ میں آنے کے قابل ہونے کا بیان فرمایا ہے ۔