Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
ذَرۡهُمۡ يَاۡكُلُوۡا وَيَتَمَتَّعُوۡا وَيُلۡهِهِمُ الۡاَمَلُ‌ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿3﴾
آپ انہیں کھاتا نفع اٹھاتا اور ( جھوٹی ) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئیے یہ خود بھی جان لیں گے ۔
ذرهم ياكلوا و يتمتعوا و يلههم الامل فسوف يعلمون
Let them eat and enjoy themselves and be diverted by [false] hope, for they are going to know.
Aap unhen khata nafa uthata aur ( jhooti ) umeedon mein masghool hota chor dijiye yeh khud abhi jaan len gay.
۔ ( اے پیغمبر ) انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو کہ یہ خوب کھا لیں ، مزے اڑا لیں ، اور خیالی امیدیں انہیں غفلت میں ڈالے رکھیں ، ( ١ ) کیونکہ عنقریب انہیں پتہ چل جائے گا ( کہ حقیقت کیا تھی ) ۔
انھیں چھوڑو ( ف۳ ) کہ کھائیں اور برتیں ( ف٤ ) اور امید ( ف۵ ) انھیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں ( ف٦ )
چھوڑو انہیں ۔ کھائیں پئیں ، مزے کریں ، اور بھلاوے میں ڈالے رکھے ان کو جھوٹی امید ۔ عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا ۔
آپ ( غمگین نہ ہوں ) انہیں چھوڑ دیجئے وہ کھاتے ( پیتے ) رہیں اور عیش کرتے رہیں اور ( ان کی ) جھوٹی امیدیں انہیں ( آخرت سے ) غافل رکھیں پھر وہ عنقریب ( اپنا انجام ) جان لیں گے