Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
وَحَفِظۡنٰهَا مِنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍۙ‏ ﴿17﴾
اور اسے ہر مردود شیطان سے محفوظ رکھا ہے ۔
و حفظنها من كل شيطن رجيم
And We have protected it from every devil expelled [from the mercy of Allah ]
Aur issay her mardood shetan say mehfooz rakha hai.
اور اسے ہر مردود شیطان سے محفوظ رکھا ہے ۔
اور اسے ہم نے ہر شیطان مردود سے محفوظ رکھا ( ف۲۱ )
اور ہر شیطان مردود سے ان کو محفوظ کر دیا ۔ 10 کوئی شیطان ان میں راہ نہیں پا سکتا ،
اور ہم نے اس ( آسمانی کائنات کے نظام ) کو ہر مردود شیطان ( یعنی ہر سرکش قوت کے شرانگیز عمل ) سے محفوظ کر دیا
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :10 یعنی جس طرح زمین کی دوسری مخلوقات زمین کے خطّے میں مقید ہیں اسی طرح شیاطین جن بھی اسی خطے میں مقید ہیں ، عالم بالا تک ان کی رسائی نہیں ہے ۔ اس سے دراصل لوگوں کی اس عام غلط فہمی کو دور کرنا مقصود ہے جس میں پہلے بھی عوام الناس مبتلا تھے اور آج بھی ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شیطان اور اس کی ذریت کے لیے ساری کائنات کھلی پڑی ہے ، جہاں تک وہ چاہیں پرواز کر سکتے ہیں ۔ قرآن اس کے جواب میں بتاتا ہے کہ شیاطین ایک خاص حد سے آگے نہیں جا سکتے ، انہیں غیر محدود پرواز کی طاقت ہرگز نہیں دی گئی ہے ۔