Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
وَاِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحۡشُرُهُمۡ‌ؕ اِنَّهٗ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ‏ ﴿25﴾
آپ کا رب سب لوگوں کو جمع کرے گا یقیناً وہ بڑی حکمتوں والا ہے ۔
و ان ربك هو يحشرهم انه حكيم عليم
And indeed, your Lord will gather them; indeed, He is Wise and Knowing.
Aap ka rab sab logon ko jama keray ga yaqeenan woh bari hikmaton wala baray ilm wala hai.
اور یقین رکھو کہ تمہارا پروردگار ہی ہے جو ان سب کو حشر میں اکٹھا کرے گا ، بیشک اس کی حکمت بھی بڑی ہے ، اس کا علم بھی بڑا ۔
اور بیشک تمہارا رب ہی تمہیں قیامت میں اٹھائے گا ( ف۳۱ ) بیشک وہی علم و حکمت والا ہے ،
یقینا تمہارا رب ان سب کو اکٹھا کرے گا ، وہ حکیم بھی ہے اور علیم بھی ۔ 16 ؏ ۲
اور بیشک آپ کا رب ہی تو انہیں ( روزِ قیامت ) جمع فرمائے گا ۔ بیشک وہ بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :16 یعنی اس کی حکمت سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ وہ سب کو اکٹھا کرے اور اس کا علم سب پر اس طرح حاوی ہے کہ کوئی متنفس اس سے چھوٹ نہیں سکتا ، بلکہ کسی اگلے پچھلے انسان کی خاک کا کوئی ذرہ بھی اس سے گم نہیں ہوسکتا ۔ اس لیے جو شخص حیات اخروی کو مستبعد سمجھتا ہے وہ خدا کی صفت حکمت سے بے خبر ہے ، اور جو شخص حیران ہو کر پوچھتا ہے کہ جب مرنے کے بعد ہماری خاک کا ذرہ ذرہ منتشر ہوجائے گا تو ہم کیسے دوبارہ پیدا کیے جائیں گے ، وہ خدا کی صفت علم کو نہیں جانتا ۔