Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
قَالَ لَمۡ اَكُنۡ لِّاَسۡجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقۡتَهٗ مِنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍ‏ ﴿33﴾
وہ بولا کہ میں ایسا نہیں کہ اس انسان کو سجدہ کروں جسے تو نے کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے
قال لم اكن لاسجد لبشر خلقته من صلصال من حما مسنون
He said, "Never would I prostrate to a human whom You created out of clay from an altered black mud."
Woh bola kay mein aisa nahi kay iss insan ko sajda keroon jissay tu ney kali aur sarhi hui khankhanati mitti say peda kiya hai.
اس نے کہا : میں ایسا ( گرا ہوا ) نہیں ہوں کہ ایک ایسے بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سڑے ہوئے گارے کی کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے ۔
بولا مجھے زیبا نہیں کہ بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے بجتی مٹی سے بنایا جو سیاہ بودار گارے سے تھی ،
“ اس نے کہا” میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں اس بشر کو سجدہ کروں جسے تونے سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے پیدا کیا ہے ۔
۔ ( ابلیس نے ) کہا: میں ہر گز ایسا نہیں ( ہو سکتا ) کہ بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سِن رسیدہ ( اور ) سیاہ بودار ، بجنے والے گارے سے تخلیق کیا ہے