Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌۙ‏ ﴿34﴾
فرمایا اب تو بہشت سے نکل جا کیونکہ تو راندہ ٔدرگاہ ہے ۔
قال فاخرج منها فانك رجيم
[ Allah ] said, "Then get out of it, for indeed, you are expelled.
Farmaya abb tu bahisht say bikal jaa kiyon kay tu raand-e-dargah hai.
اللہ نے کہا : اچھا تو یہاں سے نکل جا ، کیونکہ تو مردود ہوگیا ہے ۔
فرمایا تو جنت سے نکل جا کہ تو مردود ہے ،
“ رب نے فرمایا” اچھا تو نکل جا یہاں سے کیونکہ تو مردود ہے ،
۔ ( اللہ نے ) فرمایا: تو یہاں سے نکل جا پس بیشک تو مردود ( راندۂ درگاہ ) ہے
ابدی لعنت پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی حکومت کا ارادہ کیا جو نہ ٹلے ، نہ ٹالا جا سکے کہ تو اس بہترین اور اعلی جماعت سے دور ہو جا تو پھٹکارا ہوا ہے ۔ قسامت تک تجھ پر ابدی اور دوامی لعنت برسا کرے گی ۔ کہتے ہیں کہ اسی وقت اس کی صورت بد گئی اور اس نے نوحہ خوانی شروع کی ، دنیا میں تمام نوحے اسی ابتدا سے ہیں ۔ مردود و مطرود ہو کر پھر آتش حسد سے جلتا ہوا آرزو کرتا ہے کہ قیامت تک کی اسے ڈھیل دی جائے اسی کو یوم البعث کہا گیا ہے ۔ پس اسکی یہ درخواست منظور کی گئی اور مہلت مل گئی ۔