Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
قَالُوۡا لَا تَوۡجَلۡ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِيۡمٍ‏ ﴿53﴾
انہوں نے کہا ڈرو نہیں ہم تجھے ایک صاحب علم فرزند کی بشارت دیتے ہیں ۔
قالوا لا توجل انا نبشرك بغلم عليم
[The angels] said, "Fear not. Indeed, we give you good tidings of a learned boy."
Unhon ney kaha daro nahi hum tujhay aik saahib-e-ilm farzand ki bisharat detay hain.
انہوں نے کہا : ڈریے نہیں ، ہم تو آپ کو ایک صاحب علم لڑکے ( کی ولادت ) کی خوشخبری دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ڈریے نہیں ہم آپ کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں ، ( ف۵۸ )
انہوں نے جواب دیا ڈرو نہیں ، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں ۔
۔ ( مہمان فرشتوں نے ) کہا: آپ خائف نہ ہوں ہم آپ کو ایک دانش مند لڑکے ( کی پیدائش ) کی خوشخبری سناتے ہیں
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :32 یعنی حضرت اسحاق علیہ السلام کے پیدا ہونے کی بشارت ، جیسا کہ سورہ ہود میں بصراحت بیان ہوا ہے ۔