Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
فَجَعَلۡنَا عَالِيـَهَا سَافِلَهَا وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةً مِّنۡ سِجِّيۡلٍؕ‏ ﴿74﴾
بالآخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر برسائے ۔
فجعلنا عاليها سافلها و امطرنا عليهم حجارة من سجيل
And We made the highest part [of the city] its lowest and rained upon them stones of hard clay.
Bil aakhir hum ney iss shehar ko upper talay kerdiya aur inn logon per kankar walay pathar barsaye.
پھر ہم نے اس زمین کو تہ و بالا کر کے رکھ دیا ، اور ان پر پکی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی ۔
تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس نے نیچے کا حصہ کردیا ( ف۸۰ ) اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے ،
اور ہم نے اس بستی کو تلپٹ کر کے رکھ دیا اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی ۔ 41
سو ہم نے ان کی بستی کو زِیر و زَبر کر دیا اور ہم نے ان پر پتھر کی طرح سخت مٹی کے کنکر برسائے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :41 یہ پکی ہوئی مٹی کے پتھر ممکن ہے کہ شہاب ثاقب کی نوعیت کے ہوں ، اور یہ بھی ممکن ہے کہ آتش فشانی انفجار کی بدولت زمین سے نکل کر اڑے ہوں اور پھر ان پر بارش کی طرح برس گئے ہوں ، اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایک سخت آندھی نے یہ پتھراؤ کیا ہو ۔