Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
وَاِنَّهَا لَبِسَبِيۡلٍ مُّقِيۡمٍ‏ ﴿76﴾
یہ بستی ایسی راہ پر ہے جو برابر چلتی رہتی ( عام گذرگاہ ) ہے ۔
و انها لبسبيل مقيم
And indeed, those cities are [situated] on an established road.
Yeh basti aisi raah per hai jo barabar chalti rehti ( aam guzargaah ) hai.
اور یہ بستیاں ایک ایسے راستے پر واقع ہیں جس پر لوگ مستقل چلتے رہتے ہیں ۔ ( ٢٥ )
اور بیشک وہ بستی اس راہ پر ہے جو اب تک چلتی ہے ، ( ف۸۱ )
اور وہ علاقہ ﴿جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا﴾ گزر گاہ عام پر واقع ہے ، 42
اور بیشک وہ بستی ایک آباد راستہ پر واقع ہے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :42 یعنی حجاز سے شام اور عراق سے مصر جاتے ہوئے یہ تباہ شدہ علاقہ راستہ میں پڑتا ہے اور عموما قافلوں کے لوگ تباہی کے ان آثار کو دیکھتے ہیں جو اس پورے علاقے میں آج تک نمایاں ہیں ۔ یہ علاقہ بحر لوط ( بحیرہ مردار ) کے مشرق اور جنوب میں واقع ہے اور خصوصیت کے ساتھ اس کے جنوبی حصے کے متعلق جغرافیہ دانوں کا بیان ہے کہ یہاں اس درجہ ویرانی پائی جاتی ہے جس کی نظیر روئے زمین پر کہیں اور نہیں دیکھی گئی ۔