Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
فَمَنۡۢ بَدَّلَهٗ بَعۡدَمَا سَمِعَهٗ فَاِنَّمَآ اِثۡمُهٗ عَلَى الَّذِيۡنَ يُبَدِّلُوۡنَهٗؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌؕ‏ ﴿181﴾
اب جو شخص اسے سننے کے بعد بدل دے اس کا گناہ بدلنے والے پر ہی ہوگاواقعی اللہ تعالٰی سننے والا اور جاننے والا ہے ۔
فمن بدله بعد ما سمعه فانما اثمه على الذين يبدلونه ان الله سميع عليم
Then whoever alters the bequest after he has heard it - the sin is only upon those who have altered it. Indeed, Allah is Hearing and Knowing.
Abb jo shaks issay sunney kay baad badal dey uss ka gunah badlaney walay per hi hoga waqaee Allah Taalaa sunney wala janney wala hai.
پھر جو شخص اس وصیت کو سننے کے بعد اس میں کوئی تبدیلی کرے گا ، تو اس کا گناہ ان لوگوں پر ہوگا جو اس میں تبدیلی کریں گے ( ١١٣ ) یقین رکھو کہ اللہ ( سب کچھ ) سنتا جانتا ہے
تو جو وصیت کو سن سنا کر بدل دے ( ف۳۲۱ ) اس کا گناہ انہیں بدلنے والوں پر ہے ( ف۳۲۲ ) بیشک اللہ سنتا جانتا ہے ،
پھر جنھوں نے وصیت سنی اور بعد میں اسے بدل ڈالا ، تو اس کا گناہ ان بدلنے والوں پر ہوگا ۔ اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔
پھر جس شخص نے اس ( وصیّت ) کو سننے کے بعد اسے بدل دیا تو اس کا گناہ انہی بدلنے والوں پر ہے ، بیشک اﷲ بڑا سننے والا خوب جاننے والا ہے