Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ‏ ﴿86﴾
یقیناً تیرا پروردگار ہی پیدا کرنے والا اور جاننے والا ہے ۔
ان ربك هو الخلق العليم
Indeed, your Lord - He is the Knowing Creator.
Yaqeenan tera perwerdigar hi peda kerney wala aur jannay wala hai.
یقین رکھو کہ تمہارا رب ہی سب کو پیدا کرنے والا ، سب کچھ جاننے والا ہے ۔
بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا جاننے والا ہے ( ف۹٤ )
یقینا تمہارا رب سب کا خالق ہے اور سب کچھ جانتا ہے ۔ 48
بیشک آپ کا رب ہی سب کو پیدا فرمانے والا خوب جاننے والا ہے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :48 یعنی خالق ہونے کی حیثیت سے وہ اپنی مخلوق پر کامل غلبہ و تسلط رکھتا ہے ، کسی مخلوق کی یہ طاقت نہیں ہے کہ اس کی گرفت سے بچ سکے ۔ اور اس کے ساتھ وہ پوری طرح باخبر بھی ہے ، جو کچھ ان لوگوں کی اصلاح کے لیے تم کر رہے ہو اسے بھی وہ جانتا ہے اور جن ہتھکنڈوں سے یہ تمہاری سعی اصلاح کو ناکام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ان کا بھی اسے علم ہے ۔ لہٰذا تمہیں گھبرانے اور بے صبر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ مطمئن رہو کہ وقت آنے پر ٹھیک ٹھیک انصاف کے مطابق فیصلہ چکا دیا جائے گا ۔