Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
وَالَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَا يَخۡلُقُوۡنَ شَيۡــًٔا وَّهُمۡ يُخۡلَقُوۡنَؕ‏ ﴿20﴾
اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالٰی کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے ، بلکہ وہ خود پیدا کیئے ہوئے ہیں ۔
و الذين يدعون من دون الله لا يخلقون شيا و هم يخلقون
And those they invoke other than Allah create nothing, and they [themselves] are created.
Aur jin jin ko yeh log Allah Taalaa kay siwa pukartay hain woh kissi cheez ko peda nahi ker saktay bulkay woh khud peda kiye huye hain.
اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر یہ لوگ جن ( دیوتاؤں ) کو پکارتے ہیں ، وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے ، وہ تو خود ہی مخلوق ہیں ۔
اور اللہ کے سوا جن کو پوجتے ہو ہیں ( ۳۲ ) وہ کچھ بھی نہیں بناتے اور ( ف۳۳ ) وہ خود بنائے ہوئے ہیں ( ف۳٤ )
اور وہ دوسری ہستیاں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر لوگ پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کی بھی خالق نہیں ہیں بلکہ خود مخلوق ہیں ۔
اور یہ ( مشرک ) لوگ جن ( بتوں ) کو اللہ کے سوا پوجتے ہیں وہ کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے بلکہ وہ خود پیدا کئے گئے ہیں