Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
اِلٰهُكُمۡ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ‌‌ ۚ فَالَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ قُلُوۡبُهُمۡ مُّنۡكِرَةٌ وَّهُمۡ مُّسۡتَكۡبِرُوۡنَ‏ ﴿22﴾
تم سب کا معبود صرف اللہ تعالٰی اکیلا ہے اور آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل منکر ہیں اور وہ خود تکبر سے بھرے ہوئے ہیں ۔
الهكم اله واحد فالذين لا يؤمنون بالاخرة قلوبهم منكرة و هم مستكبرون
Your god is one God. But those who do not believe in the Hereafter - their hearts are disapproving, and they are arrogant.
Tum sab ka mabood sirf Allah Taalaa akela hai aur aakhirat per eman na rakhney walon kay dil munkir hain aur woh khud takabbur say bharay huye hain.
تمہارا معبود تو بس ایک ہی خدا ہے ۔ لہذا جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، ان کے دل میں انکار پیوست ہوگیا ہے ، اور وہ گھمنڈ میں مبتلا ہیں ۔
تمہارا معبود ایک معبود ہے ( ف۳۷ ) تو وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل منکر ہیں ( ف۳۸ ) اور وہ مغرور ہیں ( ف۳۹ )
تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے ۔ مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کےدلوں میں انکار بس کر رہ گیا ہے اور وہ گھمنڈ میں پڑ گئے ہیں ۔ 20
تمہارا معبود ، معبودِ یکتا ہے ، پس جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ سرکش و متکبّر ہیں
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :20 یعنی آخرت کے انکار نے ان کو اس قدر غیر ذمہ دار ، بے فکر ، اور دنیا کی زندگی میں مست بنا دیا ہے کہ اب انہیں کسی حقیقت کا انکار کر دینے میں باک نہیں رہا ، کسی صداقت کی ان کے دل میں قدر باقی نہیں رہی ، کسی اخلاقی بندش کو اپنے نفس پر برداشت کرنے کے لیے وہ تیار نہیں رہے ، اور انہیں یہ تحقیق کرنے کے پروا ہی نہیں رہی کہ جس طریقے پر وہ چل رہے ہیں وہ حق ہے بھی یا نہیں ۔
اللہ ہی معبود برحق ہے ، اس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ، وہ واحد ہے ، احد ہے ، فرد ہے ، صمد ہے ۔ کافروں کے دل بھلی بات سے انکار کر تے ہیں وہ اس حق کلمے کو سن کر سخت حیرت زدہ ہو جاتے ہیں ۔ اللہ واحد کا ذکر سن کر ان کے دل مرجھا جاتے ہیں ۔ ہاں اوروں کا ذکر ہو تو کھل جاتے ہیں یہ اللہ کی عبادت سے مغرور ہیں ۔ نہ ان کے دل میں ایمان نہ عبادت کے عادی ۔ ایسے لوگ ذلت کے ساتھ جہنم میں داخل ہوں گے ۔ یقینا اللہ تعالیٰ ہر چھپے کھلے کا عالم ہے ہر عمل پر جزا اور سزا دے گا وہ مغرور لوگوں سے بیزار ہے ۔