Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‌ؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡتَكۡبِرِيۡنَ‏ ﴿23﴾
بیشک و شبہ اللہ تعالٰی ہر اس چیز کو ، جسے وہ لوگ چھپاتے ہیں اور جسے ظاہر کرتے ہیں ، بخوبی جانتا ہے ۔ وہ غرور کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا ۔
لا جرم ان الله يعلم ما يسرون و ما يعلنون انه لا يحب المستكبرين
Assuredly, Allah knows what they conceal and what they declare. Indeed, He does not like the arrogant.
Bey shak-o-shuba Allah Taalaa her uss cheez ko jissay woh log chupatay hain aur jissay zahir kertay hain bakhoobi janta hai. Woh ghuroor kerney walon ko pasand nahi farmata.
ظاہر بات ہے کہ اللہ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو وہ چھپ کر کرتے ہیں ، اور وہ بھی جو وہ علی الاعلان کرتے ہیں ۔ وہ یقینا گھمنڈ کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔ ( ١٣ )
فی الحقیقت اللہ جانتا ہے جو چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں ، بیشک وہ مغروروں کو پسند نہیں فرماتا ،
اللہ یقینا ان کے سب کرتوت جانتا ہے چھپے ہوئے بھی اور کھلے ہوئے بھی ۔ وہ ان لوگوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا جو غرور نفس میں مبتلا ہوں ۔ 21
یہ بات حق و ثابت ہے کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ، بیشک وہ سرکشوں متکبّروں کو پسند نہیں کرتا
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :21 یہاں سے تقریر کا رخ دوسری طرف پھرتا ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں جو شرارتیں کفار مکہ کی طرف سے ہو رہی تھیں ، جو حجتیں آپ کے خلاف پیش کی جا رہی تھیں ، جو حیلے اور بہانے ایمان نہ لانے کے لیے گھڑے جا رہے تھے ، جو اعتراضات آپ پر وارد کیے جا رہے تھے ان کو ایک ایک کر کے لیا جاتا ہے اور ان پر فہمائش ، زجر اور نصیحت کی جاتی ہے ۔