Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
اِنۡ تَحۡرِصۡ عَلٰى هُدٰٮهُمۡ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ مَنۡ يُّضِلُّ‌ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ‏ ﴿37﴾
گو آپ ان کی ہدایت کے خواہشمند رہے ہیں لیکن اللہ تعالٰی اسے ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کردے اور نہ ان کا کوئی مددگار ہوتا ہے ۔
ان تحرص على هدىهم فان الله لا يهدي من يضل و ما لهم من نصرين
[Even] if you should strive for their guidance, [O Muhammad], indeed, Allah does not guide those He sends astray, and they will have no helpers.
Go aap inn ki hidayat kay khuwaish mand rahey hain lekin Allah Taalaa ussa hidayat nahi deta jissay gumrah kerdey aur na unn ka koi madadgar hota hai.
۔ ( اے پیغمبر ) اگر تمہیں یہ حرص ہے کہ یہ لوگ ہدایت پر آجائیں ، تو حقیقت یہ ہے کہ اللہ جن کو ( ان کے عناد کی وجہ سے ) گمراہ کردیتا ہے ان کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ، اور ایسے لوگوں کو کسی قسم کے مددگار بھی میسر نہیں آتے ۔
اگر تم ان کی ہدایت کی حرص کرو ( ف ۷۷ ) تو بیشک اللہ ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کرے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ،
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم چاہے ان کی ہدایت کے لیے کتنے ہی حریص ہو ، مگر اللہ جس کو بھٹکا دیتا ہے پھر اسے ہدایت نہیں دیا کرتا اور اس طرح کے لوگوں کی مدد کوئی نہیں کر سکتا ۔
اگر آپ ان کے ہدایت پر آجانے کی شدید طلب رکھتے ہیں تو ( آپ اپنی طبیعتِ مطہرہ پر اس قدر بوجھ نہ لائیں ) بیشک اللہ جسے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اسے ہدایت نہیں فرماتا اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں ہوتا