Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمۡ بِالۡاُنۡثٰى ظَلَّ وَجۡهُهٗ مُسۡوَدًّا وَّهُوَ كَظِيۡمٌ‌ۚ‏ ﴿58﴾
ان میں سے جب کسی کو لڑکی ہونے کی خبر دی جائے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور دل ہی دل میں گھٹنے لگتا ہے ۔
و اذا بشر احدهم بالانثى ظل وجهه مسودا و هو كظيم
And when one of them is informed of [the birth of] a female, his face becomes dark, and he suppresses grief.
Inn mein say jab kissi ko larki honey ki khabar di jaye to uss ka chehra seeha hojata hai aur dil hi dil mein ghutney lagta hai.
اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی کی ( پیدائش ) کی خوشخبری دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے ، اور وہ دل ہی دل میں کڑھتا رہتا ہے ۔
اور جب ان میں کسی کو بیٹی ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو دن بھر اس کا منہ ( ف۱۱۹ ) کالا رہتا ہے اور وہ غصہ کھاتا ہے
جب ان میں سے کسی کو بیٹی کے پیدا ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو اس کے چہرے پر کلونس چھا جاتی ہے اور وہ بس خون کا سا گھونٹ پی کر رہ جاتا ہے ۔
اور جب ان میں سے کسی کو لڑکی ( کی پیدائش ) کی خبر سنائی جاتی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور وہ غصہ سے بھر جاتا ہے