Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
لِلَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوۡءِ‌ۚ وَلِلّٰهِ الۡمَثَلُ الۡاَعۡلٰى‌ ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏ ﴿60﴾
آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کی ہی بری مثال ہے اللہ کے لئے تو بہت ہی بلند صفت ہے ، وہ بڑا ہی غالب اور با حکمت ہے ۔
للذين لا يؤمنون بالاخرة مثل السوء و لله المثل الاعلى و هو العزيز الحكيم
For those who do not believe in the Hereafter is the description of evil; and for Allah is the highest attribute. And He is Exalted in Might, the Wise.
Aakhirat per eman na rakhney walon ki hi buri misal hai Allah kay liye to boht hi buland sift hai woh bara hi ghalib aur ba hikmat hai.
بری بری باتیں تو انہی میں ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، اور اعلی درجے کی صفات صرف اللہ کی ہیں ، اور وہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔
جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے انھیں کا برا حال ہے ، اور اللہ کی شان سب سے بلند ، ( ف۱۲۳ ) اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،
بری صفات سے متصف کیے جانے کے لائق تو وہ لوگ ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے ۔ رہا اللہ ، تو اس کے لیے سب سے برتر صفات ہیں ، وہی تو سب پر غالب اور حکمت میں کامل ہے ۔ ؏ ۷
ان لوگوں کی جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ( یہ ) نہایت بری صفت ہے ، اور بلند تر صفت اللہ ہی کی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے