Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
وَمِنۡ ثَمَرٰتِ النَّخِيۡلِ وَالۡاَعۡنَابِ تَتَّخِذُوۡنَ مِنۡهُ سَكَرًا وَّرِزۡقًا حَسَنًا ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿67﴾
اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنا لیتے ہو اور عمدہ روزی بھی ۔ جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لئے تو اس میں بہت بڑی نشانی ہے ۔
و من ثمرت النخيل و الاعناب تتخذون منه سكرا و رزقا حسنا ان في ذلك لاية لقوم يعقلون
And from the fruits of the palm trees and grapevines you take intoxicant and good provision. Indeed in that is a sign for a people who reason.
Aur khujoor aur angoor kay darakhton kay phalon say tum sharab bana letay ho aur umdah rozi bhi. Jo log aqal rakhtay hain unn kay liye to iss mein boht bari nishani hai.
اور کھجور کے پھلوں اور انگوروں سے بھی ( ہم تمہیں ایک مشروب عطا کرتے ہیں ) جس سے تم شراب بھی بناتے ہو ، اور پاکیزہ رزق بھی ( ٢٧ ) بیشک اس میں بھی ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔
اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں سے ( ف۱٤۰ ) کہ اس سے نبیذ بناتے ہو اور اچھا رزق ( ف۱٤۱ ) بیشک اس میں نشانی ہے عقل والوں کو ،
﴿اسی طرح﴾ کھجور کے درختوں اور انگور کی بیلوں سے بھی ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو اور پاک رزق بھی ۔ 55 یقینا اس میں ایک نشانی ہے عقل سے کام لینے والوں کے لیے ۔
اور کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم شکّر اور ( دیگر ) عمدہ غذائیں بناتے ہو ، بیشک اس میں اہلِ عقل کے لئے نشانی ہے
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :55 اس میں ایک ضمنی اشارہ اس مضمون کی طرف بھی کہ پھلوں کے اس عرق میں وہ مادہ بھی موجود ہے جو انسان کے لیے حیات بخش غذا بن سکتا ہے ، اور وہ مادہ بھی موجود ہے جو سڑ کر الکوہل میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔ اب یہ انسان کی اپنی قوت انتخاب پر منحصر ہے کہ وہ اس سرچشمے سے پاک رزق حاصل کرتا ہے یا عقل و خرد زائل کر دینے والی شراب ۔ ایک اور ضمنی اشارہ شراب کی حرمت کی طرف بھی ہے کہ وہ پاک رزق نہیں ہے ۔