Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
اَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الطَّيۡرِ مُسَخَّرٰتٍ فِىۡ جَوِّ السَّمَآءِ ؕ مَا يُمۡسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿79﴾
کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو تابع فرمان ہو کر فضا میں ہیں ، جنہیں بجز اللہ تعالٰی کے کوئی اور تھامے ہوئے نہیں ، بیشک اس میں ایمان لانے والے لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں ۔
الم يروا الى الطير مسخرت في جو السماء ما يمسكهن الا الله ان في ذلك لايت لقوم يؤمنون
Do they not see the birds controlled in the atmosphere of the sky? None holds them up except Allah . Indeed in that are signs for a people who believe.
Kiya inn logon ney parindon ko nahi dekha jo tabey farman ho ker fiza mein hain jinhen ba-juz Allah Taalaa kay koi aur thamay huye nahi be-shak iss mein eman laney walay logon kay liye bari nishaniyan hain.
کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ وہ آسمان کی فضا میں اللہ کے حکم کے پابند ہیں؟ انہیں اللہ کے سوا کوئی اور تھامے ہوئے نہیں ہے ۔ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان رکھتے ہوں ۔
کیا انہوں نے پرندے نے پرندے نہ دیکھے حکم کے باندھے آسمان کی فضا میں ، انھیں کوئی نہیں روکتا ( ف۱۷۳ ) سوا اللہ کے بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کو ، ( ف۱۷٤ )
کیا ان لوگوں نے کبھی پرندوں کو نہیں دیکھا کہ فضائے آسمانی میں کس طرح مسخر ہیں؟ اللہ کے سوا کس نے ان کو تھام رکھا ہے؟ اس میں بہت نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں ۔
کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو آسمان کی ہوا میں ( قانونِ حرکت و پرواز کے ) پابند ( ہو کر اڑتے رہتے ) ہیں ، انہیں اللہ کے ( قانون کے ) سوا کوئی چیز تھامے ہوئے نہیں ہے ۔ بیشک اس ( پرواز کے اصول ) میں ایمان والوں کے لئے نشانیاں ہیں