Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
يَعۡرِفُوۡنَ نِعۡمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ يُنۡكِرُوۡنَهَا وَاَكۡثَرُهُمُ الۡكٰفِرُوۡنَ‏ ﴿83﴾
یہ اللہ کی نعمتیں جانتے پہچانتے ہوئے بھی ان کے منکر ہو رہے ہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر ناشکرے ہیں ۔
يعرفون نعمت الله ثم ينكرونها و اكثرهم الكفرون
They recognize the favor of Allah ; then they deny it. And most of them are disbelievers.
Yeh Allah ki nematen jantay pehchantay huye bhi unn kay munkie horahey hain bulkay inn mein say aksar na shukray hain.
یہ لوگ اللہ کی نعمتوں کو پہچانتے ہیں ، پھر بھی ان کا انکار کرتے ہیں ، اور ان میں سے اکثر لوگ ناشکرے ہیں ۔
اللہ کی نعمت پہنچانتے ہیں ( ف۱۸۷ ) پھر اس سے منکر ہوتے ہیں ( ف۱۸۸ ) اور ان میں اکثر کافر ہیں ، ( ف۱۸۹ )
یہ اللہ کے احسان کو پہچانتے ہیں ، پھر اس کا انکار کرتے ہیں ۔ 79 اور ان میں بیش تر لوگ ایسے ہیں جو حق ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ ؏ ١١
یہ لوگ اللہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں پھر اس کا انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر کافر ہیں
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :79 انکار سے مراد وہی طرز عمل ہے جس کا ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں ۔ کفار مکہ اس بات کے منکر نہ تھے کہ یہ سارے احسانات اللہ نے ان پر کیے ہیں ، مگر ان کا عقیدہ یہ تھا کہ اللہ نے یہ احسانات ان کے بزرگوں اور دیوتاؤں کی مداخلت سے کیے ہیں ، اور اسی بنا پر وہ ان احسانات کا شکریہ اللہ کے ساتھ ، بلکہ کچھ اللہ سے بڑھ کر ان متوسط ہستیوں کو ادا کرتے تھے ۔ اِسی حرکت کو اللہ تعالیٰ انکار نعمت اور احسان فراموشی اور کفران سے تعبیر کرتا ہے ۔