جب مشرکین اپنے شریکوں کو دیکھ لیں گے تو کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! یہی ہمارے وہ شریک ہیں جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ، پس وہ انہیں جواب دیں گے کہ تم بالکل ہی جھوٹے ہو ۔
And when those who associated others with Allah see their "partners," they will say," Our Lord, these are our partners [to You] whom we used to invoke besides You." But they will throw at them the statement, "Indeed, you are liars."
Aur jab mushrikeen apney sharikon ko dekh len gay to kahen gay aey humaray perwerdigar! Yehi humaray woh shareek hain jinhen hum tujhay chor ker pukara kertay thay pus woh unhen jawab den gay kay tum bilkul hi jhootay ho.
اور جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تھا ، جب وہ اپنے ( گھڑے ہوئے ) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! یہ ہیں ہمارے ( بنائے ہوئے ) وہ شریک جن کو ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ۔ ( ٣٧ ) اس موقع پر وہ ( گھڑے ہوئے شریک ) ان پر بات پھینک ماریں گے کہ : تم بالکل جھوٹے ہو ۔ ( ٣٨ )
اور شرک کرنے والے جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے ( ف۱۹۵ ) کہیں گے اے ہمارے رب! یہ ہیں ہمارے شریک کہ ہم تیرے سوا پوجتے تھے ، تو وہ ان پر بات پھینکیں گے کہ تم بیشک جھوٹے ہو ، ( ف۱۹٦ )
اور جب وہ لوگ جنہوں نے دنیا میں شرک کیا تھا اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے اے پروردگار ، یہی ہیں ہمارے وہ شریک جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ۔ اس پر ان کے وہ معبود انہیں صاف جواب دیں گے کہ تم جھوٹے ہو ۔ 83
اور جب مشرک لوگ اپنے ( خود ساختہ ) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے: اے ہمارے رب! یہی ہمارے شریک تھے جن کی ہم تجھے چھوڑ کر پرستش کرتے تھے ، پس وہ ( شرکاء ) انہیں ( جواباً ) پیغام بھیجیں گے کہ بیشک تم جھوٹے ہو
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :83
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بجائے خود اس واقعہ کا انکار کریں گے کہ مشرکین انہیں حاجت روائی و مشکل کشائی کے لیے پکارا کرتے تھے ، بلکہ دراصل وہ اس واقعہ کے متعلق اپنے علم و اطلاع اور اس پر اپنی رضامندی و ذمہ داری کا انکار کریں گے ۔ وہ کہیں گے کہ ہم نے کبھی تم سے یہ نہیں کہا تھا کہ تم خدا کو چھوڑ کر ہمیں پکارا کرو ، نہ ہم تمہاری اس حرکت پر راضی تھے ، بلکہ ہمیں تو خبر تک نہ تھی کہ تم ہمیں پکار رہے ہو ۔ تم نے اگر ہمیں سمیع الدُّعا اور مجیب الدعوات ، اور دستگیر و فریاد رس قرار دیا تھا تو یہ قطعی ایک جھوٹی بات تھی جو تم نے گھڑ لی تھی اور اس کے ذمہ دار تم خود تھے ۔ اب ہمیں اس کی ذمہ داری میں لپیٹنے کی کوشش کیوں کرتے ہو ۔