Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
وَاَلۡقَوۡا اِلَى اللّٰهِ يَوۡمَٮِٕذٍ ۨالسَّلَمَ‌ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏ ﴿87﴾
اس دن وہ سب ( عاجز ہو کر ) اللہ کے سامنے اطاعت کا اقرار پیش کریں گے اور جو بہتان بازی کیا کرتے تھے وہ سب ان سے گم ہو جائے گی ۔
و القوا الى الله يومىذ السلم و ضل عنهم ما كانوا يفترون
And they will impart to Allah that Day [their] submission, and lost from them is what they used to invent.
Uss din woh sab ( aajiz ho ker ) Allah kay samney ita’at ka iqrar paish keren gay aur jo bohtan bazi kiya kertay thay woh sab unn say gumm hojayega.
اور وہ اس دن اللہ کے سامنے فرمانبرداری کے بول بولنے لگیں گے ، اور جو بہتان وہ باندھا کرتے تھے اس کا انہیں کوئی سراغ نہیں ملے گا ۔
اور اس دن ( ف۱۹۷ ) اللہ کی طرف عاجزی سے گریں گے ( ف۱۹۸ ) اور ان سے گم ہوجائیں گی جو بناوٹیں کرتے تھے ، ( ف۱۹۹ )
اس وقت یہ سب اللہ کے آگے جھک جائیں گے اور ان کی وہ ساری افترا پردازیاں رفوچکر ہو جائیں گی جو یہ دنیا میں کرتے رہے تھے ۔ 84
اور یہ ( مشرکین ) اس دن اللہ کے حضور عاجزی و فرمانبرداری ظاہر کریں گے اور ان سے وہ سارا بہتان جاتا رہے گا جو یہ باندھا کرتے تھے
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :84 یعنی وہ سب غلط ثابت ہوں گی ۔ جن جن سہاروں پر وہ دنیا میں بھروسا کیے ہوئے تھے وہ سارے کے سارے گم ہو جائیں گے ۔ کسی فریاد رس کو وہاں فریاد رسی کے لیے موجود نہ پائیں گے ۔ کوئی مشکل کشا ان کی مشکل حل کرنے کے لیے نہیں ملے گا ۔ کوئی آگے بڑھ کر یہ کہنے والا نہ ہوگا کہ یہ میرے متوسل تھے ، انہیں کچھ نہ کہا جائے ۔